امریکی محکمۂ خارجہ کی جانب سے جمعے کو جاری کی گئی ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردی اور ممکنہ تصادم کے امکانات کی وجہ سے پاکستان کے سفر پر نظرِثانی کریں کیوں کہ کچھ علاقوں میں خطرہ بڑھ گیا ہے۔
پولیس دستاویزات اور ایک مقامی پولیس عہدے دار کے مطابق اشفاق نامی شخص کو مشتاق احمد کے قتل کے الزام میں نامزد کیا گیا ہے۔
عدالت نے صدر یون سک یول کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیے تھے۔ پراسیکیوٹرز کی جانب سے اس فیصلے کے خلاف اپیل دائر نہ کرنے کے بعد صدر کی رہائی ممکن ہوئی۔
اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ کینیڈا نے امریکہ کی دودھ اور لکڑی سے بنی مصنوعات پر "زبردست ٹیرف" عائد کرکے امریکہ کے لیے اپنی مصنوعات کینیڈا میں فروخت کرنا نا ممکن بنا دیا ہے۔
پاکستان کی وزارتِ داخلہ کے بیان کے مطابق "غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے ساتھ ساتھ اب قومی قیادت نے افغان سٹیزن شپ کارڈ رکھنے والوں کو بھی اُن کے ملک واپس بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وہ رضاکارانہ طور پر 31 مارچ تک پاکستان چھوڑ دیں ورنہ یکم اپریل سے ملک بدری کا عمل شروع ہو جائے گا۔"
وائٹ ہاوس کے اوول آفس میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ وہ روسی صدر ولادیمیر پوٹن کی اس بات پر یقین کرتے ہیں کہ وہ امن کے خواہاں ہیں۔
دنیا بھر کی پارلیمانوں میں خواتین کی نمائندگی 1995 کے بعد سے دو گنا سے بھی زیادہ ہو چکی ہے لیکن اس کے باوجود اب بھی پارلیمنٹ کے تین چوتھائی ارکان مرد ہی ہوتے ہیں۔
کریملن کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے یہ کہتے ہوئے کہ ، ’’وہ (یورپی یونین )عسکریت پسندی کے موضوع پر فعال طور پر گفتگو کررہا ہے اور’’ روس کو اہم دشمن قرار دے رہا ہے ‘‘ نامہ نگاروں کو بتایا کہ روس یورپی یونین پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے ۔
امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ ایران کے ساتھ جوہری معاہدے پر بات چیت کرنا چاہتے ہیں اور انہوں نے جمعرات کو ایران کی قیادت کو ایک خط بھی بھیجا ہے۔
صدر ٹرمپ کے "کرپٹو زار" ڈیوڈ سیکس کے مطابق صدر ٹرمپ کے نئے حکم کے مطابق امریکی حکومت لگ بھگ ان دو لاکھ بٹ کوائن کو محفوظ کرے گی جو وہ فوجداری اور دیوانی مقدمات میں پہلے ہی ضبط کر چکی ہے۔
ماہرین کے مطابق بھارت کو امید ہے کہ وہ اس مسئلے کا کوئی نہ کوئی حل نکال لے گا اور تجارتی معاہدے کے ساتھ محصولات سے بچنے کا کوئی راستہ نکل آئے گا۔
مزید لوڈ کریں
No media source currently available