امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ ایران کے ساتھ جوہری معاہدے پر بات چیت کرنا چاہتے ہیں اور انہوں نے جمعرات کو ایران کی قیادت کو ایک خط بھی بھیجا ہے۔
صدر ٹرمپ کے "کرپٹو زار" ڈیوڈ سیکس کے مطابق صدر ٹرمپ کے نئے حکم کے مطابق امریکی حکومت لگ بھگ ان دو لاکھ بٹ کوائن کو محفوظ کرے گی جو وہ فوجداری اور دیوانی مقدمات میں پہلے ہی ضبط کر چکی ہے۔
ماہرین کے مطابق بھارت کو امید ہے کہ وہ اس مسئلے کا کوئی نہ کوئی حل نکال لے گا اور تجارتی معاہدے کے ساتھ محصولات سے بچنے کا کوئی راستہ نکل آئے گا۔
شام میں انسانی حقوق پر نظر رکھنے والے ایک گروپ 'سیرین اوبزرویٹری فار ہیومن رائٹس' نے جمعے کو ایک بیان میں بتایا ہے کہ شام کی وزارتِ دفاع و داخلہ کے اہلکاروں اور جنگجوؤں کے درمیان خون ریز تصادم کے نتیجے میں 70 سے زیادہ افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔
امریکی محکمۂ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے کہا ہے کہ ہم پاکستان کے شکر گزار ہیں کہ اس نے ملزم شریف اللہ کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے امریکہ کے ساتھ تعاون کیا۔
امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوکرین ایک معاہدہ چاہتا ہے اور اس کے پاس اس کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے۔ ان کے خیال میں روس بھی ڈیل کرنا چاہتا ہے۔
اسپیس ایکس کے 403 فٹ لمبے راکٹ کو امریکہ کی ریاست ٹیکساس کے مقامی وقت کے مطابق شام 6:30 بجے لانچ کیا گیا تھا۔
پاکستان نے جنوری کے آخر میں تقریباً 30 لاکھ افغان شہریوں کو بے دخل کرنے کے لیے ایک منصوبے کی منظوری دی۔ اس منصوبے میں وہ تمام افراد شامل ہیں جنہیں قانونی طور پر پناہ گزین کہا گیا ہے، اس کے علاوہ وہ لوگ بھی شامل ہیں جو امریکہ اور دیگر مغربی ملکوں میں اپنی منتقلی کے منتظر ہیں۔
ساتھ ہی امریکی محکمہ خارجہ نے جمعرات کو ہمسایہ ملک عراق پر زور دیا کہ وہ ایران کے توانائی کے ذرائع پر اپنا انحصار جلد از جلد ختم کرے۔
محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ مصر کا مجوزہ منصوبہ ان ضروریات کی نوعیت کو پورا نہیں کرتا جس کے بارے میں ٹرمپ نے کہا ہے۔
ٹرمپ کا کہنا ہے کہ میں نے منصفانہ تجارت کے لیے یہ فیصلہ کیا ہے کہ ہم جوابی ٹیکس عائد کریں گے۔ انہوں نے پچھلے مہینے ایک اعلامیے پر دستخط کیے تھے جس میں انہوں نے جوابی ٹیکسوں کے اپنے منصوبے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ سب کے لیے جائز ہے اور کوئی دوسرا ملک شکایت نہیں کر سکتا۔
مزید لوڈ کریں
No media source currently available