خیبرپختونخوا کے جنوبی شہر بنوں کے حساس علاقے میں منگل کی شام دو خودکش حملوں سمیت تین دھماکوں میں ہلاک ہونے والے افراد تعداد 18 ہو گئی ہےجن میں پانچ سیکیورٹی اہلکار بھی شامل ہیں۔
ڈیموکریٹک پارٹی سے تعلق رکھنے والی سینیٹر ایلیسا سلوٹکن نے کہا ہے کہ امریکہ کو ذمہ دارانہ تبدیلیوں کی ضرورت ہے جب کہ امریکہ کو باہم منسلک دنیا میں فعال رہنما کا کردار ادا کرنا چاہیے۔
امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ دو اپریل سے تمام تجارتی شراکت داروں پر جوابی ٹیرف لگائیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم پر جو جتنا ٹیرف لگائے گا ہم بھی اتنا ہی ٹیرف عائد کریں گے۔
امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ملزم محمد شریف اللہ افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا کے دوران کابل ایئرپورٹ کے ایبی گیٹ پر حملے کی منصوبہ بندی میں ملوث تھا۔
صدر ٹرمپ نے منگل کی شب کانگریس کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے دوران کہا کہ ایبی گیٹ پر ہونے والے حملے کے 'دہشت گرد' کو امریکہ لایا جا رہا ہے۔ اگست 2021 میں امریکی افواج کے افغانستان سے انخلا کے دوران کابل ایئرپورٹ کے ایب گیٹ پر دھماکہ ہوا تھا جس میں 13 امریکی اہلکار بھی ہلاک ہوئے تھے۔
زیلنسکی نے گزشتہ ہفتے وائٹ ہاوس ملاقات کے بعد میڈیا کے سامنے صدر ٹرمپ سے جنگ کے خاتمے پر اختلافات پر تلخ کلامی کو "افسوس ناک" قرار دیا۔
یہ واضح نہیں ہوا کہ آیا اسرائیل یا امریکہ مصری منصوبے کو قبول کریں گے ۔ اس سربراہی اجلاس میں جس کی میزبانی مصر نے کی تھی امیر قطر، متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور سعودی عرب کے وزیر خارجہ شامل تھے۔ یہ وہ ملک ہیں جن کی معاونت جنگ کے بعد کے کسی منصوبےمیں انتہائی اہمیت رکھتی ہے۔
س دھماکے کے بعد بنوں میں دھماکوں کی تعداد تین ہو گئی ہے مگر سرکاری طور پر سیکورٹی ذرائع نے دو خودکش حملوں/ دھماکوں کی تصدیق کی ہے جبکہ مسجد کے دھماکے کے بارے میں کوئی بیان جاری نہیں ہوا ہے
چین اور پاکستان میں خلائی تحقیق میں تعاون بڑھ رہا ہے۔ البتہ سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ اگر پاکستان چین کے خلائی تحقیق میں تعاون سے فائدہ اٹھانا چاہتا ہے تو اسے اپنی صلاحیتوں کو بھی بہتر کرنا ہوگا۔
گوادر کے مقامی صحافی کا کہنا ہے کہ گیس باؤزر پر پہلے بھی حملے ہوتے رہے ہیں تاہم انہیں آگ لگانے کا یہ پہلا موقع ہے
وی او اے کی حاصل ہونے والی دستاویز کے مطابق وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے چین سے متعلق اصطلاعات کے بارے میں امریکی سفارت خانوں اور کونسلرز کو ہدایات جاری کی ہیں۔
کابل میں وزارت داخلہ کے ترجمان نے اتوار اور پیر کی درمیانی شب شروع ہونے والی جھڑپوں میں ایک طالبان سیکیورٹی اہلکار کی ہلاکت اور تین کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔
مزید لوڈ کریں
No media source currently available