رسائی کے لنکس

ایران حجاب قوانین کے نفاذ کے لیے ڈرونز استعمال کر رہا ہے: اقوامِ متحدہ


  • حجاب قوانین کی خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن میں مدد دینے والی ایک ایپ 'ناظر' ہے۔
  • اس ایپ کے ذریعے خواتین کی مبینہ خلاف ورزی کو رپورٹ کیا جا سکتا ہے۔
  • صارفین مبینہ خلاف ورزی کرنے پر گاڑی کی لائسنس پلیٹ، مقام اور وقت کو بھی اپ لوڈ کر سکتے ہیں: رپورٹ

اقوامِ متحدہ کی ایک حالیہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایران اپنے لازمی حجاب قوانین کی خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن کرنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کر رہا ہے جس میں ڈرونز، چہرے کی شناخت اور سٹیزن رپورٹنگ ایپ بھی شامل ہے۔

اس کوشش میں مدد دینے والی ایک ایپ "ناظر" ہے۔ یہ ایپ پولیس اور جانچ کرنے والے پبلک ممبرز کو یہ سہولت دیتی ہے کہ وہ ایمبولینسوں، ماس ٹرانزٹ اور ٹیکسیوں سمیت گاڑیوں میں خواتین کی مبینہ خلاف ورزی کے بارے میں رپورٹ کر سکیں۔

جمعے کو سامنے آنے والی اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس ایپ کے ذریعے صارفین مبینہ خلاف ورزی کرنے پر گاڑی کی لائسنس پلیٹ، مقام اور وقت کو بھی اپ لوڈ کر سکتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اس کے بعد یہ ایپ پولیس کو الرٹ کرتی ہے اور پھر ایپ گاڑی کے رجسٹرڈ مالک کو پیغام بھیجتی ہے جس میں منتبہ کیا جاتا ہے کہ وہ لازمی حجاب قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پائے گئے ہیں اور اگر ان وارننگز کو نظر انداز کیا تو ان کی گاڑیوں کو ضبط کر لیا جائے گا۔

اقوامِ متحدہ کی رپورٹ کے مطابق حکام تہران اور ملک کے جنوبی حصوں میں عوامی مقامات پر حجاب کی پابندی مانیٹر کرنے کے لیے ڈرونز کا استعمال کر رہے ہیں۔

اس کے ساتھ ساتھ رپورٹ میں چہرے کی شناخت کے سافٹ ویئر سے متعلق بتایا گیا ہے کہ اسے گزشتہ سال تہران کی امیرکبیر یونیورسٹی کے داخلی راستے پر نصب کیا گیا تھا۔

اس رپورٹ کو اقوامِ متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں منگل کو پیش کیا جائے گا۔

فورم

XS
SM
MD
LG