اقوامِ متحدہ کی ایک حالیہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایران اپنے لازمی حجاب قوانین کی خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن کرنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کر رہا ہے جس میں ڈرونز، چہرے کی شناخت اور سٹیزن رپورٹنگ ایپ بھی شامل ہے۔
ایلچی نے کہا کہ امریکہ نے اپنے قطری اور مصری ثالثی شراکت داروں کو کہا تھا کہ حماس کو دو ٹوک الفاظ میں یہ پیغام دیا جائے کہ نئی تجویز پر جلد عمل درآمد کرنا ہوگا اور اسے ایڈن الیگزینڈر کو رہائی فوری طور پر کرنا ہوگی۔
جہازوں کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے والی ویب سائٹس سے پتا چلتا ہے کہ ایران کا پرچم بردار کارگو جہاز 'جیران' پیر کو چین سے روانہ ہوا تھا۔ یہ جہاز اپنی متوقع روانگی سے ایک ماہ کی تاخیر کے بعد روانہ ہوا ہے۔
کریملن میں پوٹن نے نامہ نگاروں سے کہا کہ ، ’ ہم تنازعوں کے خاتمے کی تجاویز سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ خیال بذات خود صحیح ہے اور ہم اس کی حمایت کرتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا،’ لیکن ہم اس حقیقت کے ساتھ آگے بڑھیں گے کہ یہ جنگ بندی پائیدار امن پر منتج ہو اور اس بحران کی اصل وجہ کا خاتمہ کر سکے ‘۔
کینیڈا کی وزیر خارجہ میلینی جولی نے کہا ہے کہ اس کانفرنس کے ایجنڈے میں امن اور استحکام سرفہرست ہے۔اور میں اس بارے میں بات چیت کی منتظر ہوں کہ ہم کس طرح روس کی غیر قانونی جارحیت کے مقابلے میں یوکرین کی مدد کر سکتے ہیں۔
وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ کے نمائندۂ خصوصی اسٹیو وٹکوف رواں ہفتے ماسکو کا دورہ کریں گے۔ وٹکوف غزہ اور یوکرین جنگ سے متعلق مذاکرات کے ثالثوں میں شامل ہیں۔
عالمی ادارے کے رہنما کا اصلاحات لانے کا یہ بیان اسیے وقت میں آیا ہے جب ادارے کو چلانے میں مالی بحران کا سامنا ہے۔
تشدد میں شدت اس وقت آئی جب اسد نواز علوی مسلح افراد نے سیکیورٹی فورسز پر گھات لگا کر حملے شروع کیے اور بشار الاسد کے آبائی شہر قردہ پر قبضہ کر لیا جس کے بعد دمشق نے علاقے میں اپنی فوجی قوت بڑھا دی۔
مختلف ممالک میں فضائی معیارات کا جائزہ لینے والی سوئس فرم کی ایک رپورٹ میں یہ سامنے آیا ہے کہ دنیا کے زیادہ تر حصے کی فضا آلودہ ہے اور صرف 17 فی صد شہر فضائی معیارات پر پورا اترنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔
فریقین کے درمیان معاہدہ ہوا ہے کہ شمال مشرقی شام میں بشمول سویلین اور فوجی ادارے، سرحدی چوکیاں، ہوائے اڈے، تیل کے کنوئیں اور دیگر تنصیبات مرکزی شامی حکومت کا حصہ بن جائیں گے۔
مزید لوڈ کریں
No media source currently available