وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ کے نمائندۂ خصوصی اسٹیو وٹکوف رواں ہفتے ماسکو کا دورہ کریں گے۔ وٹکوف غزہ اور یوکرین جنگ سے متعلق مذاکرات کے ثالثوں میں شامل ہیں۔
عالمی ادارے کے رہنما کا اصلاحات لانے کا یہ بیان اسیے وقت میں آیا ہے جب ادارے کو چلانے میں مالی بحران کا سامنا ہے۔
تشدد میں شدت اس وقت آئی جب اسد نواز علوی مسلح افراد نے سیکیورٹی فورسز پر گھات لگا کر حملے شروع کیے اور بشار الاسد کے آبائی شہر قردہ پر قبضہ کر لیا جس کے بعد دمشق نے علاقے میں اپنی فوجی قوت بڑھا دی۔
مختلف ممالک میں فضائی معیارات کا جائزہ لینے والی سوئس فرم کی ایک رپورٹ میں یہ سامنے آیا ہے کہ دنیا کے زیادہ تر حصے کی فضا آلودہ ہے اور صرف 17 فی صد شہر فضائی معیارات پر پورا اترنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔
فریقین کے درمیان معاہدہ ہوا ہے کہ شمال مشرقی شام میں بشمول سویلین اور فوجی ادارے، سرحدی چوکیاں، ہوائے اڈے، تیل کے کنوئیں اور دیگر تنصیبات مرکزی شامی حکومت کا حصہ بن جائیں گے۔
عام طور پر یہ تاثر پایا جاتا ہے کہ طیاروں کے حادثات میں اضافہ ہورہا ہے جب کہ ڈیٹا اس سے مختلف تصویر دکھاتا ہے۔
امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ امریکہ اب روس کو جنگ بندی کی پیشکش کرے گا۔ ’ ہم ان کو بتائیں گےکہ اب یہ چیز مذاکرات کی میز پر آ چکی ہے۔ یوکرین گولیاں چلانا بند کرنے اور بات چیت کرنےے لیے تیار ہے۔ اور اب اس بات کا انحصار ان (روس) پر ہے کہ وہ ہاں کہتے ہیں یا نہیں‘ روبیو نے کہا۔
سعودی سرکاری اسکولوں میں مینڈرین پڑھانے سے ظاہر ہوتا ہے کہ چین اور سعودی عرب کے تعلقات میں اضافہ ہو رہا ہے جبکہ تیل سے مالا مال یہ خلیجی سلطنت، اپنی معیشت اورا سٹریٹیجک اتحاد میں تنوع پیدا کرنے پر زور دے رہی ہے۔
پیر کو روبیو کی ایکس پر سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا گیا کہ اب وہ جائزہ ’’ باضابطہ طور پر ختم ہو رہا ہے ‘جس کے تحت یوایس ایڈ کے لگ بھگ 6200 پروگراموں میں سے 5200 پروگرام ختم کر دئے گئے ہیں۔
کارنی نے 1988 میں ہارورڈ یونیورسٹی سے معاشیات میں گریجویشن مکمل کی اور بعدازاں اسی شعبے میں آکسفورڈ یونیورسٹی سے ماسٹرز کی ڈگری لی۔
مزید لوڈ کریں
No media source currently available