شام میں انسانی حقوق پر نظر رکھنے والے ایک گروپ 'سیرین اوبزرویٹری فار ہیومن رائٹس' نے جمعے کو ایک بیان میں بتایا ہے کہ شام کی وزارتِ دفاع و داخلہ کے اہلکاروں اور جنگجوؤں کے درمیان خون ریز تصادم کے نتیجے میں 70 سے زیادہ افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔
محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ مصر کا مجوزہ منصوبہ ان ضروریات کی نوعیت کو پورا نہیں کرتا جس کے بارے میں ٹرمپ نے کہا ہے۔
تائیوان کے صدر اور ٹی ایس ایم سی کے چئیر مین سی سی وئے نے جمعرات کوتائ تائیوان کے صدارتی دفتر میں ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں نامہ نگاروں سے بات کی ۔ وئے نے کہا کہ ٹی ایس ام سی جب تائیوان سے باہر کسی مقام پر کوئی پروڈکشن لائن تعمیر کرتا ہے تو وہ ہمیشہ صارفین کی مانگ کی بنیاد پر کرتا ہے ۔
چین کے 12 شہریوں پر امریکہ میں فرد جرم ایک ایسے وقت میں عائد کی گئی ہے جب امریکی حکومت چین سے جدید طرز کے سائبر خطرات کے بارے میں خبردار کر رہی ہے۔ جس میں ٹیلی کام کمپنیوں کی ہیکنگ بھی شامل ہے جسے گزشتہ سال ’سالٹ ٹائیفون‘ کا نام دیا گیا تھا۔
یورپی کمیشن کی صدر ارسلا وین ڈرلین نے کہا کہ یورپ کو دوبارہ مسلح کرنے کا ایک بڑا پیکیج یورپی یونین کے 27 ملکوں کے سامنے پیش کیا جائے گا۔ وہ واشنگٹن کے ساتھ بڑھتی ہوئی غیر یقینی سیاسی صورتحال کے ایک ہفتے کے بعد جمعرات کو برسلز میں ایک ہنگامی اجلاس کر رہے ہیں۔
صدر ٹرمپ کی جانب سے چینی مصنوعات پر اضافی محصولات عائد کیے جانے کے فوری ردعمل میں چین نے امریکہ سے درآمد کی جانے والی تقریباً 21 ارب ڈالر مالیت کی زرعی اور غذائی مصنوعات پر منگل کو اضافی محصولات عائد کرنےکا اعلان کیا۔
وی او اے کی حاصل ہونے والی دستاویز کے مطابق وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے چین سے متعلق اصطلاعات کے بارے میں امریکی سفارت خانوں اور کونسلرز کو ہدایات جاری کی ہیں۔
غزہ کی تعمیرِ نو پر عرب لیگ کا اجلاس ایک ایسے موقع پر ہو رہا ہے جب کہ ایک روز قبل اسرائیل کے وزیرِ اعظم بینجمن نیتن یاہو نے صدر ٹرمپ کے منصوبے کی حمایت کا اعادہ کیا ہے
امریکہ یوکرین کو فروری 2022 میں روس کے حملے کے بعد سے اب تک تقریباً 66 ارب ڈالر کی فوجی امداد فراہم کرچکا ہے۔
برطانیہ میں یورپی رہنماؤں کے اجلاس کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے یوکرین کے صدر ولودومیر زیلنسکی نے کہا کہ ان کے خیال میں امریکہ بھی معدنیات کے معاہدے کے لیے تیار ہو گا لیکن اس کے لیے کچھ چیزوں پر غور کے لیے وقت درکار ہو گا۔
اتوار کو ایران کی پارلیمنٹ میں عبد الناصر ہمتی کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پر ووٹنگ ہوئی
مزید لوڈ کریں
No media source currently available