ماہرین کا کہنا ہے کہ اس پیش رفت سے 1984 میں شروع ہونے والی مسلح جدوجہد کا اختتام ہو جائے گا جس میں اب تک مجموعی طور پر 40 ہزار سے زائد افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
امریکی جیولوجیکل سروے (USGS) کے اعداد و شمار کے مطابق ، چین، برازیل، بھارت اور آسٹریلیا کے بعد، روس کے پاس کمیاب زمینی دھاتوں کے دنیا کے پانچویں بڑے ذخائر ہیں۔
طلبہ تحریک کی قیادت کرنے والے ناہد اسلام نے نوبیل انعام یافتہ پروفیسر ڈاکٹر محمد یونس کی عبوری حکومت میں مشیر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
یورپ سے لے کر شمالی امریکہ تک کئی ممالک اپنی امیگریشن پالیسیاں سخت کر رہے ہیں اور اب ان میں کینیڈا بھی شامل ہو گیا ہے۔ کینیڈا کو طویل عرصے تک وہ ملک خیال کیا جاتا رہا ہے جہاں تارکینِ وطن کا سب سے زیادہ خیر مقدم کیا جاتا ہے۔ لیکن اب یہاں بھی امیگریشن پالیسیاں خاصی سخت کر دی گئی ہیں۔
ٹرمپ نے معاہدے کے بعدکسی ممکنہ تنازعے کے بارے میں کہا" اسے روکنے والےہم ہیں کیونکہ اقتصادی شراکت داری کے نتیجے میں ہم وہاں ہونگے ، ہم کام کریں گے۔ہمارے پاس وہاں بہت سارے لوگ ہوں گے۔
مراکش کی وزارتِ زراعت کے مطابق گزشتہ 30 برس کی اوسط سے 53 فی صد کم بارش ہونے کی وجہ سے ملک کو سنگین خشک سالی کا سامنا ہے
فلسطینی عسکری تنظیم حماس نے بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب مزید چار ہلاک یرغمالوں کی لاشیں ریڈ کراس کے حوالے کی ہیں۔ اسرائیل نے بھی جنگ بندی معاہدے کے تحت اپنی جیلوں میں قید سینکڑوں فلسطینیوں کو رہا کر دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان کے مجموعی اسکور میں کمی آئی ہے اور اسےسو میں سے صرف32 پوائنٹس دیے گئے ہیں۔ دوسری طرف جن ملکوں میں شہری آزادیوں میں گزشتہ سال بہتری نظر آئی ہے ان میں جنوبی ایشیا کے دو ملک بنگلہ دیش اور سری لنکا ، اور مشرق وسطیٰ میں دہائیوں کی خانہ جنگی سے تباہ حال ملک شام شامل ہیں۔
یوکرین کے تین اعلیٰ عہدیداروں نے منگل کو تصدیق کی ہے کہ واشنگٹن اور کیف نے ایک وسیع اقتصادی معاہدہ کرنے پر اتفاق کیا ہے جس میں یوکرین کے نایاب معدنی ذخائر تک امریکہ کی رسائی شامل ہوگی۔
اسرائیل اور حماس میں مزید چار ہلاک یرغمالوں کی باقیات کے تبادلے اور جیلوں سے قیدیوں کی رہائی پر اتفاق ہو گیا ہے۔
مزید لوڈ کریں
No media source currently available