دنیا کے مختلف ممالک و خطوں میں رمضان کا آغاز ہو گیا ہے۔ مسلمان اس مقدس مہینے میں مساجد میں خصوصی عبادات کا اہتمام کرتے ہیں۔ رمضان کے آغاز کے ساتھ ہی سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، انڈونیشیا، ترکیہ اور دیگر ممالک میں نمازِ تراویح کے اجتماعات ہوئے۔ پاکستان اور بھارت میں اتوار کو پہلا روزہ ہوگا جس کے لیے تیاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔