یوکرین کے تین اعلیٰ عہدیداروں نے منگل کو تصدیق کی ہے کہ واشنگٹن اور کیف نے ایک وسیع اقتصادی معاہدہ کرنے پر اتفاق کیا ہے جس میں یوکرین کے نایاب معدنی ذخائر تک امریکہ کی رسائی شامل ہوگی۔
اسرائیل اور حماس میں مزید چار ہلاک یرغمالوں کی باقیات کے تبادلے اور جیلوں سے قیدیوں کی رہائی پر اتفاق ہو گیا ہے۔
امریکہ اور یوکرین کے درمیان معدنیات سے متعلق ایک معاہدے کے فریم ورک پر اتفاق ہوا ہے۔ امریکہ منرلز میں چین پر انحصار کم کرنے کے لیے یوکرین میں موجود معدنیات تک رسائی چاہتا ہے۔ یوکرین میں کس طرح کی معدنیات ہیں اور وہ کتنی قیمتی ہیں؟ بتا رہی ہیں صبا شاہ خان۔
امریکہ کی حمایت اور مصری اور قطری ثالثوں کی مدد سے 19 جنوری کو شروع ہونے والی جنگ بندی کا پہلا مرحلہ اس ہفتے ختم ہو رہا ہے اور ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ اس کے بعد کیا ہو گا۔
جاپان کے مشہور سیاحتی علاقے ماؤنٹ فجی کے قریب ایک ایسا شہر بنایا جا رہا ہے جہاں رہن سہن ایک عام شہر کے مقابلے میں کچھ مختلف ہو گا۔ اس شہر کا نام 'وون سٹی' ہے اور یہ جاپان کی کار ساز کمپنی 'ٹویوٹا' کا منصوبہ ہے۔
حماس کی قید میں اس وقت موجود پانچ غیر ملکیوں میں تین تھائی، ایک نیپالی اور ایک تنزانیہ کا شہری ہے۔ ان پانچ میں سے دو کے بارے میں امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وہ زندہ ہیں جن کا تعلق تھائی لینڈ اور نیپال سے ہے۔
وائٹ ہاؤس میں دونوں صدور کے درمیان دوستانہ ماحول میں ہونے والی ملاقات میں یوکرین کے حوالے سے میکرون نے واضح طور پر کہا کہ وہ کچھ اہم معاملات میں ٹرمپ سے متفق نہیں ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ روس کا حملہ شروع ہوئے تین سال گزر چکے ہیں۔
وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے یوکرین پر روس کے حملے کی تین سال مکمل ہونے کے موقع پرترکیہ میں بات کرتے ہوئے کہا کہ روس یوکرین کے تنازع کو امریکہ کے ساتھ حل کرنے کی کوشش کررہا ہے جب کہ یورپ چاہتا ہے کہ جنگ جاری رہے۔
امریکی قرارداد میں تنازع کے فوری خاتمے کا مطالبہ کیا گیا ہے اور یوکرین اور روس کے درمیان دیرپا امن کے قیام پر زور دیا گیا ہے۔ امریکہ کی جانب سے لائی گئی قرارداد میں تین برس قبل روس کے یوکرین پر حملے کا کوئی ذکر نہیں ہے۔
وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے کہا، "ایران تیل کی فروخت میں سہولت ، اور اپنی عدم استحکام پیدا کرنے والی سرگرمیوں کیلئے رقوم فراہم کرنے کے مقصد سےخفیہ جہازوں، جہاز رانوں اور بروکرز کے ایک پورے نیٹ ورک پر انحصار کرتا رہا ہے۔"
پوپ فرانسس کی بڑھتی ہوئی عمر اور بیماری کے باعث ایسے سوالات میں دل چسپی بڑھتی جارہی ہے کہ ان کے اختیارات کا استعمال کیسے ہوگا اور کن حالات میں اس کی منتقلی ہوگی؟
مزید لوڈ کریں
No media source currently available