امریکہ کے وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے کہا ہے کہ یہ حملے صومالیہ کے گولس پہاڑی سلسلے میں کیے گئے ہیں جن سے داعش کی امریکی شہریوں، ہمارے اتحادیوں اور سویلینز کے لیے خطرات پیدا کرنے کی صلاحیت کو نقصان پہنچا ہے۔
عرب رہنماؤں نے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ وہ فلسطینیوں کے ناقابلِ تنسیخ حق سے سمجھوتہ کرنے کی کسی بھی کوشش کو مسترد کرتے ہیں۔ عرب وزرائے خارجہ کے مطابق وہ دو ریاستی حل کی بنیاد پر مشرقِ وسطیٰ میں منصفانہ اور جامع امن کے لیے ٹرمپ حکومت کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہیں۔
اسرائیل اور حماس کے درمیان 19 جنوری کو جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد کے بعد سے اب تک پانچ تھائی یرغمالوں سمیت 18 یرغمالی رہا ہو چکے ہیں۔
غزہ میں 15 ماہ تک جاری رہنے والی تباہ کن لڑائی کے بعد جنگ بندی 19 جنوری سے نافذ ہے جس میں مرحلہ وار دونوں اطراف سے اسیروں کا تبادلہ کیا جا رہا ہے۔
امریکی فوج کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ "امریکی فورسز نے شمال مغربی شام میں ایک ہدف کو ٹھیک نشانہ بنایا ہے جس میں القاعدہ سے منسلک دہشت گرد تنظیم 'حراس الدین' کے سینئر اہلکار محمد صلاح ال زبیر مارے گئے۔"
اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ حزب اللہ کے نشانہ بنائے گئے ٹھکانوں میں زیرِ زمین ہتھیاروں کی تیاری کا مرکز اور اسلحے کی اسمگلنگ سے منسلک مقام شامل ہے۔
سلوان مومیکا نے 2023 میں متعدد بار قرآن نذر آتش کیا تھا اور انہیں سوئیڈن کی عدالت میں اشتعال انگیزی کے مقدمے کا سامنا تھا
پابندیوں اور پکڑے جانے کے خطرے سے بچنے کے لیے شکاریوں نے اسمگلنگ کے لیے انوکھا طریقہ اختیار کر لیا ہے۔ وہ اس مقصد کے لیے ماہی گیروں کی کشتیاں استعمال کرتے ہیں، اور مختلف سمندری راستوں سے ہوتے ہوئے اپنی منزل ویت نام پر پہنچ جاتے ہیں۔
منگل کے روز اس گروپ کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں حراس الدین تنظم نے عسکری سرگرمیاں ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہ ہے کہ یہ اقدام القاعدہ کی جنرل کمانڈ کے فیصلے کے تحت کیا گیا ہے۔
رومی کے والد ایتھن گونن نے اے پی کے ساتھ اپنے ایک انٹرویو میں بتایا کہ 470 سے زیادہ دنوں کے بعد جب میری اپنی بیٹی سے ملاقات ہوئی تو اس کا پہلا جملہ یہ تھا کہ ’ڈیڈ، میں گھر زندہ واپس آ گئی ہوں‘۔
سیسی نے دورے پر آئے ہوئے کینیا کے صدر ولیم روٹو کے ساتھ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مصر دو ریاستی حل کی بنیاد پر اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان امن قائم کرنے کے لیے ٹرمپ کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔
سعودی عرب نے مقدس شہروں مکہ اور مدینہ میں غیر ملکیوں کو بھی سرمایہ کاری کی اجازت دے دی ہے۔ اس رعایت کا مقصد کیا ہے اور اس کے لیے کیا شرائط رکھی گئی ہیں؟ جانیے اس ویڈیو میں۔
مزید لوڈ کریں
No media source currently available