تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ ڈیپ سیک میں نہ صرف یوزر پرائیویسی اور ڈیٹا سیکیورٹی سے متعلق معاملات شامل ہیں بلکہ چین کے سرکای بیانیے کو مضبوط کرنے کے لیے اس میں بلٹ ان ریئل ٹائم کونٹینٹ رویو کا میکینزم بھی موجود ہے۔
مصری حکام نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی مشرط پر بند دروازوں کے پیچھے ہونے والے مذاکرات کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ قاہرہ نے ٹرمپ انتظامیہ اور اسرائیل پر یہ واضح کر دیا ہے کہ وہ ایسی کسی بھی تجویز کی مخالفت کرے گا، اور یہ کہ اسرائیل کے ساتھ لگ بھگ نصف صدی سے قائم امن معاہدہ خطرے میں ہے ۔
اسرائیل نے کہا ہے کہ فلسطینی عسکریت پسند گروپ حماس کے لیے جنگ کے بعد کوئی کردار نہیں ہو سکتا ، جس نے 2007 سے غزہ پر حکمرانی کی ہے اور سات اکتوبر 2007 کو اسرائیل پر اپنے دہشت گرد حملے سےاس جنگ کو جنم دیا ہے، جس میں غزہ ملبے کا ڈھیر بن چکا ہے۔
جمعرات کو ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں صدر ٹرمپ نے غزہ کی تعمیرِ نو سے متعلق کہا کہ اس کے لیے کسی امریکی فوجی کی ضرورت نہیں پڑے گی اور خطے میں استحکام کا دور دورہ ہو گا۔
جنوبی افریقہ میں گینڈوں کے معدوم ہونے کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔ یہاں اس کے قیمتی سینگ حاصل کرنے کے لیے شکار کیا جا رہا ہے۔ اب سائنس دان اس کی روک تھام کے لیے نئی ٹیکنالوجی استعمال کر رہے ہیں۔ نئی ٹیکنالوجی کے بارے میں جانیے اس رپورٹ میں۔
سعودی عرب نے کہا ہے کہ وہ فلسطینیوں کی الگ ریاست کے قیام کے بغیر اسرائیل سے تعلقات قائم نہیں کرے گا۔
پرنس کریم آغاز خان کے انتقال کے بعد ان کے بیٹے پرنس رحیم اسماعیلی کمیونٹی کے مذہبی پیشوا مقرر ہوگئے ہیں۔
اکانومسٹ کے مطابق ، الشرع نے کہا ہے کہ امریکی فوجی شام میں حکومت کی منظوری کے بغیرموجود ہیں اور انہوں نے ایسی کسی بھی موجودگی کو ملک کے لیے ’’ سنگین ترین خطرہ‘‘ قرار دیا ۔
اسرائیلی فوج نے بتایا ہے کہ مغربی کنارے کے شمالی حصے میں واقع ایک گاؤں تیاسر کے ایک چیک پوانٹ پر ایک مسلح شخص نے فوجیوں پر فائرنگ کی۔ جس کا فوجیوں نے اس کا جواب دیا اور شدید فائرنگ کے تبادلے میں حملہ آور مارا گیا۔
فنانشل ٹائمز اور وال سٹریٹ جرنل میں بالترتیب 22 اور 23 جنوری کو شائع ہونے والی رپورٹس میں مغربی حکام کا نام ظاہر کیے بغیر کہا گیا تھا کہ چین کے مشرقی بندرگاہ ننگبو کے قریب ایران کے پرچم بردار دو بحری جہازوں گلبون اور جایران پر تقریباً ایک ہزار میٹرک ٹن سوڈیم پر کلوریٹ لدا ہوا دیکھا گیا ہے۔
مزید لوڈ کریں
No media source currently available