غزہ کے علاقے خان یونس میں جمعرات کو حماس نے ایک تقریب کے دوران تابوت میں لاشوں کو ریڈ کراس کے حوالے کیا۔ اس موقع پر سینکڑوں افراد موجود تھے۔
پوٹن نے سینٹ پیٹرزبرگ میں صحافیوں کو بتایا کہ وہ منگل کو سعودی عرب میں اعلیٰ امریکی اور روسی حکام کے درمیان ہونے والی اعلیٰ سطحی بات چیت کے نتائج سے خوش ہیں، انہوں نے انہیں "اعلیٰ" قرار دیتے ہوئے اعلان کیا کہ یہ ماسکو اور واشنگٹن کے درمیان متنازعہ تعلقات کو بہتر بنانےکی جانب پہلا قدم ہے۔
یو اے ای کے سرکاری میڈیا نے اماراتی صدر کے فلسطینیوں سے متعلق بیان کو رپورٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ شیخ زاید نے اس بات پر زور دیا کہ غزہ کے تنازع کو پھیلنے سے روکنے کی ضرورت ہے۔
زیلنسکی نےاپنے ترکی کے دورے میں صحافیوں کو بتایا کہ "ہم چاہتے ہیں کہ کوئی ہماری پیٹھ پیچھے فیصلہ نہ کرے... کیف کے بغیر کوئی فیصلہ نہیں کیا جا سکتا کہ یوکرین میں جنگ کیسے ختم کی جائے"۔
تعمیر نو کے عرب منصوبے پر 4 مارچ کو قاہرہ میں عرب سربراہی اجلاس ہونے والا ہے۔ رائٹرز نے صورت حال سے باخبر چار ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ ہے اس سے قبل مصر، اردن، متحدہ عرب امارات ، قطر اور سعودی عرب ، اپنے منصوبے کا جائزہ لینے اور تبادلہ خیال کرنے کے لیے ریاض میں ملاقات کریں گے۔
پیرس کانفرنس کے دوران نیدرلینڈز کے وزیرِ اعظم ڈک شوف نے تسلیم کیا کہ یورپی ممالک کو ایک متفقہ نتیجے پر آنا چاہیے کہ وہ یوکرین کے معاملے میں اپنا حصہ کس طرح ڈال سکتے ہیں اور یہ وہی طریقہ ہے جس کی بدولت وہ مذاکرات کی ٹیبل میں اپنی نشست لے سکتے ہیں۔
فوجی ترجمان لیفٹیننٹ کرنل نداو شوشانی نے کہا ہے کہ لبنان میں پانچ مقامات ایسے ہیں جہاں سےعلاقے پر طور پر نظر رکھی جاسکتی ہے یا وہ شمالی اسرائیل کی ان آبادیوں کے پار واقع ہیں جہاں کے لگ بھگ 60 ہزار اسرائیلی ابھی تک اپنے گھروں کو لوٹ نہیں سکے۔
امریکہ کی فوج نے شام میں فضائی کارروائی کی ہے جس کے بارے میں ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ اس حملے میں شدت پسند تنظیم القاعدہ سے منسلک ایک گروہ کے رکن کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
وزیرِ خارجہ مارکو روبیو اتوار کو اسرائیل پہنچے تھے جہاں کا دورہ مکمل ہونے کے بعد وہ پیر کی صبح تل ابیب کے بین گورین ایئرپورٹ سے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے لیے روانہ ہوئے۔
یوکرین کی فوج نے اتوار کو الزام عائد کیا ہے کہ روس کی فورسز نے مشرقی یوکرین علاقوں پر حملوں کی شدت میں اضافہ کر دیا ہے۔نیٹو حکام نے پیش گوئی کی تھی کہ روسی فوج ایسا کرے گی۔
امریکہ کے وزیرِ خارجہ مارکو روبیو منصب سنبھالنے کے بعد مشرقِ وسطیٰ کے اپنے پہلے دورے میں اسرائیل پہنچ گئے ہیں۔ اسرائیل میں انہوں نے وزیرِ اعظم بینجمن نیتن یاہو سے ملاقات کی ہے۔
مزید لوڈ کریں
No media source currently available