پیرس کانفرنس کے دوران نیدرلینڈز کے وزیرِ اعظم ڈک شوف نے تسلیم کیا کہ یورپی ممالک کو ایک متفقہ نتیجے پر آنا چاہیے کہ وہ یوکرین کے معاملے میں اپنا حصہ کس طرح ڈال سکتے ہیں اور یہ وہی طریقہ ہے جس کی بدولت وہ مذاکرات کی ٹیبل میں اپنی نشست لے سکتے ہیں۔
فوجی ترجمان لیفٹیننٹ کرنل نداو شوشانی نے کہا ہے کہ لبنان میں پانچ مقامات ایسے ہیں جہاں سےعلاقے پر طور پر نظر رکھی جاسکتی ہے یا وہ شمالی اسرائیل کی ان آبادیوں کے پار واقع ہیں جہاں کے لگ بھگ 60 ہزار اسرائیلی ابھی تک اپنے گھروں کو لوٹ نہیں سکے۔
امریکہ کی فوج نے شام میں فضائی کارروائی کی ہے جس کے بارے میں ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ اس حملے میں شدت پسند تنظیم القاعدہ سے منسلک ایک گروہ کے رکن کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
وزیرِ خارجہ مارکو روبیو اتوار کو اسرائیل پہنچے تھے جہاں کا دورہ مکمل ہونے کے بعد وہ پیر کی صبح تل ابیب کے بین گورین ایئرپورٹ سے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے لیے روانہ ہوئے۔
یوکرین کی فوج نے اتوار کو الزام عائد کیا ہے کہ روس کی فورسز نے مشرقی یوکرین علاقوں پر حملوں کی شدت میں اضافہ کر دیا ہے۔نیٹو حکام نے پیش گوئی کی تھی کہ روسی فوج ایسا کرے گی۔
امریکہ کے وزیرِ خارجہ مارکو روبیو منصب سنبھالنے کے بعد مشرقِ وسطیٰ کے اپنے پہلے دورے میں اسرائیل پہنچ گئے ہیں۔ اسرائیل میں انہوں نے وزیرِ اعظم بینجمن نیتن یاہو سے ملاقات کی ہے۔
صدر ٹرمپ نے ہفتے کو سماجی رابطے کی سائٹ ٹروتھ سوشل پر ایک بیان میں کہا ہے کہ حماس نے صرف تین یرغمالوں کو رہا کیا ہے جن میں ایک امریکی شہری بھی شامل ہے اور وہ تمام ٹھیک حالت میں نظر آ رہے ہیں۔
ہفتے کو غزہ کی پٹی کے علاقے خان یونس میں یرغمالوں کی رہائی کے لیے ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں حماس اور فلسطینی عسکری تنظیم اسلامک جہاد کی جانب سے تین یرغمالوں کو ریڈ کراس کے حوالے کیا گیا۔
جے ڈی وینس کے تبصروں نے سیکیورٹی کانفرنس میں موجود رہنماؤں اوراعلیٰ عہدے داروں کو حیران کر دیا جو یہ توقع کر رہے تھے کہ امریکی نائب صدر کی تقریر یوکرین اور روس پر مرکوز ہو گی۔جب کہ انہوں اس مسئلے کا سرسری ذکر کیا۔
ایران نے کہا ہے کہ وہ اس وقت تک لبنان کی پروازوں کو اپنے ہاں اترنے کی اجازت نہیں دے گا جب تک بیروت میں اس کی پروازوں کو اترنے کی اجازت نہیں دی جاتی۔
دو ہفتے قبل رہا ہونے والے یرغمال کیتھ سیگل نے اپنے ایک ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ مجھے 484 دنوں تک ناقابل تصور حالات میں رکھا گیا۔ مجھے ہر روز ایسا محسوس ہوتا تھا کہ یہ میرا آخری دن بن سکتا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مجھے بھوکا رکھا گیا ۔ مجھے جسمانی اور جذباتی طور پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔
مزید لوڈ کریں
No media source currently available