کینیڈا کے صوبے اونٹاریو میں ہفتے کو آنے والے برفانی طوفان کے بعد سڑکیں برف سے ڈھک گئی ہیں۔ شہریوں کو روزمرہ کاموں کی انجام دہی میں دشواری کا سامنا ہے۔ برف باری کے سبب سڑکوں پر گاڑیوں کا چلنا مشکل ہو گیا ہے جب کہ پیدل چلنے والوں کو بھی مشکلات پیش آ رہی ہیں۔