رسائی کے لنکس

کنزرویٹو پولیٹیکل ایکشن کانفرنس: نائب صدر وینس سمیت عالمی رہنماؤں کا خطاب


  • امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ، ارجنٹائن، سلواکیہ اور اٹلی کے رہنما بھی کانفرنس سے خطاب کریں گے۔
  • جمعرات کو امریکی ایوانِ نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن اور سابق برطانوی وزیرِ اعظم لز ٹرس نے بھی خطاب کیا۔
  • صدر ٹرمپ جو باقاعدگی سے اس کانفرنس میں شریک ہوتے رہے ہیں۔ اپنے پہلے دورِ صدارت میں اُنہوں نے ہر سال اس کانفرنس سے خطاب کیا تھا۔

ویب ڈیسک -- امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی سے منسلک ریاست میری لینڈ میں تین روزہ کنزرویٹو پولیٹیکل ایکشن کانفرنس (سی پی اے سی) جاری ہے۔

ہر سال منعقد ہونے والی اس کانفرنس میں بین الاقوامی قدامت پسند کارکن، سیاست دان، کنزرویٹو تنظیمیں اور میڈیا شخصیات شرکت کر تی ہیں۔

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ، ارجنٹائن، سلواکیہ اور اٹلی کے رہنما بھی کانفرنس سے خطاب کریں گے۔ صدر ٹرمپ کانفرنس کے تیسرے اور آخری روز خطاب کریں گے۔

تین روزہ کانفرنس کا آغاز جمعرات کو امریکہ کے نائب صدر جے ڈی وینس کے خطاب سے ہوا تھا۔ پہلے روز کئی رہنماؤں اور اہم شخصیات نے تارکینِ وطن، کرپٹو کرنسی اور مشرقِ وسطی کی صورتِ حال پر اظہارِ خیال کیا۔ غزہ میں فلسطینی عسکریت پسند تنظیم کی جانب سے یرغمال بنائے گئے افراد کے لواحقین پر مشتمل پینل نے بھی کانفرنس میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

اپنے خطاب میں نائب صدر جے ڈی وینس کا کہنا تھا کہ یورپی ممالک کو "سب سے بڑا خطرہ بغیر تصدیق کے آنے والے غیر ملکی تارکینِ وطن"سے ہے۔ اُنہوں نے سابق صدر جو بائیڈن کی امیگریشن پالیسی اور غیر ملکی قیادت سے نمٹنے کی پالیسی پر بھی تنقید کی۔

اُن کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ کا سب سے بڑا ہدف "غیر قانونی تارکینِ وطن" کو امریکہ سے نکالنا ہے۔

امریکہ: قدامت پسندوں کی بین الاقوامی کانفرنس کا آغاز
please wait

No media source currently available

0:00 0:02:25 0:00

نائب صدر کا مزید کہنا تھا کہ "ہم لاکھوں غیر قانونی تارکینِ کو "مغربی ممالک میں" داخل ہونے کی اجازت دے کر مغربی تہذیب کی تعمیر نہیں کر سکتے۔"

صدر ٹرمپ باقاعدگی سے اس کانفرنس میں شریک ہوتے رہے ہیں۔ اپنے پہلے دورِ صدارت میں اُنہوں نے ہر سال اس کانفرنس سے خطاب کیا تھا۔

گزشتہ برس کے خطاب میں صدر ٹرمپ نے وعدہ کیا تھا کہ وہ نومبر 2024 کے الیکشن میں کامیابی حاصل کریں گے اور یہ "جھوٹوں اور دھوکہ بازوں" کے لیے "حساب کا دن" ہو گا۔

جمعرات کو امریکی ایوانِ نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن اور سابق برطانوی وزیرِ اعظم لز ٹرس نے بھی خطاب کیا۔

صدر ٹرمپ کی جانب سے وائس آف امریکہ کی نامزد ڈائریکٹر کیری لیک بھی جمعے کو کانفرنس سے خطاب کریں گی۔

ارجنٹائن کے صدر، اٹلی کی وزیرِ اعظم اور سلوواکیہ کے وزیرِ اعظم بھی کانفرنس سے خطاب کریں گے۔

اس رپورٹ کے لیے بعض معلومات ایسوسی ایٹڈ پریس سے لی گئی ہیں۔

فورم

XS
SM
MD
LG