فینٹینل میں استعمال ہونے والے زیادہ تر اجزا چین میں تیار ہوتے ہیں جن سے ادویہ ساز کمپنیاں قانونی طور پر علاج کے لیے استعمال ہونے والے پین کلر تیار کرتی ہیں۔
امریکہ کی جانب سے چین کی مصنوعات پرعائد کیا گیا ٹیرف منگل سے نافذ العمل ہو گیا ہے جب کہ چین نے بھی فوری طور پر امریکی درآمدات پر ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
امریکہ کے محکمۂ تعلیم نے پیر کا اعلان کیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت ملک کی پانچ یونیورسٹیوں میں یہود مخالفت کے حوالے سے نئی تحقیقات شروع کر رہی ہے۔ ان جامعات میں نیویارک کی کولمبیا یونیورسٹی اور یونیورسٹی آف کیلی فورنیا برکلے شامل ہیں۔
امریکہ کے پڑوسی ملک کینیڈا اور میکسیکو نے غیر قانونی تارکینِ وطن کی آمد اور غیر قانونی منشیات پر قابو پانے کے لیے سرحد پر حفاظتی کوششوں کو بڑھانے پر اتفاق کیا۔
وائٹ ہاوس میں یہ ملاقات ایک ایسے وقت پر ہورہی ہے جب اسرائیل اور حماس امریکہ، مصر اور قطر کی ثالثی میں ہونے والی جنگ بندی معاہدے کے اگلے مرحلے پر مذاکرات کرنے والے ہیں جن میں جنگ کا مکمل طور پر خاتمہ اور اسرائیل سے اکتوبر 2023 میں اغوا کیے گئے تمام یرغمالوں کی واپسی مرکزی نکات ہوں گے۔
ریسرچ کے مصنف ڈونگ وانگ نے کہا ہے کہ ریڈ میٹ کے زیادہ استعمال سے ذہنی کارکردگی کے متاثر ہونے اور یادداشت کی خرابی کی بیماری، ’ڈیمنشیا‘ کاخطرہ بڑھ سکتا ہے ۔
گوگل نے چین سے 20 سے زیادہ حکومتی سرپرستی میں کام کرنے والے ہیکرز کا کھوج لگایا جو اپنی کارروائیوں میں جیمینائی چیٹ بوٹ استعمال کر رہے تھے۔ اسی طرح ایران اور شمالی کوریا کے ریاستی حمایت یافتہ ہیکرز نے بھی بہت سے مقاصد کے لیے جیمینائی چیٹ بوٹ کا استعمال کیا ۔
امریکہ میں پبلک پارکنگ لاٹس میں کچھ اسپاٹس ہینڈی کیپ یا ایسے افراد کے لیے مخصوص ہوتے ہیں جو کسی نا کسی معذوری کا شکار ہوتے ہیں اور کوئی بھی ایسی کار وہاں پارک نہیں کی جا سکتی جس میں ہینڈی کیپ کا پاس نہ لگا ہو۔ سعدیہ زیب رانجھا کی رپورٹ
امریکہ کے صدر کا کہنا تھا کہ کینیڈا، میکسیکو اور چین سمیت کئی ممالک دہائیوں سے تجارت، جرائم اور امریکہ میں زہریلی ادویہ کی ترسیل پر امریکہ کو دھوکہ دے رہے ہیں، وہ دن ختم ہوگئے۔
امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی کے قریب مسافر طیارے اور ہیلی کاپٹر میں تصادم کے بعد دریائے پوٹومک میں ریکوری آپریشن جاری ہے۔ امداری سرگرمیوں میں حادثے میں ہلاک ہونے والے 55 افراد کی باقیات دریا سے نکال لی گئی ہیں۔
ٹرمپ کا کہنا ہے کہ یہ اقدام ان تینوں ممالک پرغیر قانونی فینٹنائل کی تیاری کی روک تھام اور کینیڈا اور میکسیکو پر غیر قانونی امیگریشن روکنے کے لیے دباؤ بڑھانے کے لیے کیے گئے ہیں۔
امیریکن ایئرلائنز کی پرواز اور فوج کے ہیلی کاپٹر کے ٹکرانے کے بعد دریائے پوٹومک میں لاشوں کی تلاش جاری ہے۔ اس دریا کی اوسط گہرائی 24 فٹ بتائی جاتی ہے جب کہ کچھ جگہوں پر یہ 100 فٹ تک بھی گہرا ہو سکتا ہے۔ اتنی گہرائی میں غوطہ خوروں کو کن مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے؟ بتا رہے ہیں عبد العزیز خان۔
مزید لوڈ کریں
No media source currently available