لیک ہاک تیار کرنے والی کمپنی کے مطابق یہ ہیلی کاپٹر خاص طور پر جنگی محاذ کے لیے تیار کیا جاتا ہے
واشنگٹن ڈی سی کے قریب مسافر طیارے اور ہیلی کاپٹر کے درمیان تصادم کے بعد ریگن نیشنل ایئر پورٹ پر کیا صورتِ حال ہے؟ بتا رہی ہیں فائزہ بخاری۔
امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی کے قریب بدھ کی رات ایک مسافر طیارہ فوجی ہیلی کاپٹر سے ٹکرا کر دریا میں گر گیا ہے۔ امدادی کارکن کئی گھنٹوں سے سرد پانی میں ریسکیو آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں۔
سزا سناتے ہوئے جج نے سابق سینیٹر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ "آپ کامیاب اور طاقت ور تھے اور ہمارے سیاسی نظام کی چوٹی پر کھڑے تھے۔ لیکن مجھے نہیں معلوم کب اور کیوں آپ راستہ بھٹک گئے اور لوگوں کی بھلائی کے بجائے آپ اپنے فائدہ کا سوچنے لگے۔"
امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واشنگٹن طیارہ حادثے کو خوف ناک حادثہ قرار دیا ہے۔ ان کے بقول، مسافر طیارہ ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے لیے اپنے درست روٹ پر تھا اور ہیلی کاپٹر سیدھا طیارے کی جانب بڑھ رہا تھا۔
امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی کے قریب بدھ کی شب پیش آنے والے طیارہ حادثے کے بعد ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ شدید سرد موسم کے سبب امدادی ٹیموں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ جائے وقوعہ سے مزید تفصیلات بتا رہے ہیں اسد حسن۔
امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی کے قریب طیارہ حادثے کے مقام سے براہِ راست رپورٹ کر رہے ہیں اسد حسن۔
طیارے اور ہیلی کاپٹر کے تصادم کے بعد ملبے سے 28 لاشیں نکال لی گئی ہیں۔ دریائے پوٹومک کے قریب ریسکیو اور سرچ آپریشن جاری ہے۔
وٹکوف کا دورہ ایسے وقت پر ہورہا ہے جب اسرائیل کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دعوت پر چار فروری کو واشنگٹن آنے والے ہیں۔
امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی کہہ چکے ہیں کہ وہ چاہتے ہیں ٹک ٹاک میں 50 فی صد اونرشپ امریکہ کے پاس ہو۔ اس سلسلے میں کئی لوگوں سے بات کر چکے ہیں اور بہت سے لوگ اسے خریدنے میں بھی دلچسپی رکھتے ہیں۔
مزید لوڈ کریں
No media source currently available