ماہرین کے بقول کاک پٹ وائس ریکاڈر میں اس گفتگو کی عام ریکارڈنگ ہوتی ہے جو کاک پٹ میں پایلٹس کے درمیان ہوتی ہے یا پھر جو ایئر ٹریفک کنٹرول روم سے کی جا رہی ہوتی ہے۔
واشنگٹن کے فائر چیف جان ڈانلی نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ 28 نعشوں کی شناخت کر لی گئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہماری ٹیمیں کام کر رہی ہیں اور توقع ہے کہ ہم ہلاک ہونے والے تمام افراد کو ڈھونڈ لیں گے۔
فائر چیف ، جان ڈونیلی نے ملک کے دار الحکومت میں کہا ، انہیں یقین ہے کہ حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی باقیات بازیاب ہو جائیں گی لیکن اس میں کچھ وقت لگے گا۔
ٹرمپ نے پریس کانفرنس میں کہا کہ سابق صدور اوباما اور بائیڈن کے تحت سابق انتظامیہ نے ایئر ٹریفک کنٹرولر ز کی بھرتی کے معیارات میں کمی کر دی تھی جس کی وجہ وفاقی حکومت کے تنوع، برابری اور شمولیت کے اقدامات تھے۔ جسے انہوں نے پچھلے ہفتے ان اقدامات کو اپنے ایگزیکٹو آرڈرز سے پلٹ دیا ہے۔
وائٹ ہاؤس میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ غیر ملکی اور ملکی فنڈنگ میں وقفہ ان کی انتظامیہ کی اس کوشش کا حصہ ہے جس کا مقصد امداد کے بڑے "ضیاع، فراڈ ور غلط استعمال" کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا ہے۔
واشنگٹن ڈی سی کے قریب مسافر طیارے اور آرمی ہیلی کاپٹر کے درمیان تصادم کے بعد ریکوری آپریشن جاری ہے۔ طیارے میں 60 مسافر اورعملے کے چار افراد سوار تھے اور ہیلی کاپٹر میں تین فوجی سوار تھے۔ صدر ٹرمپ نے جمعرات کو ایک بریفنگ میں کہا کہ حادثے میں کوئی زندہ نہیں بچ سکا ہے۔ تفصیل صبا شاہ خان سے.
لیک ہاک تیار کرنے والی کمپنی کے مطابق یہ ہیلی کاپٹر خاص طور پر جنگی محاذ کے لیے تیار کیا جاتا ہے
واشنگٹن ڈی سی کے قریب مسافر طیارے اور ہیلی کاپٹر کے درمیان تصادم کے بعد ریگن نیشنل ایئر پورٹ پر کیا صورتِ حال ہے؟ بتا رہی ہیں فائزہ بخاری۔
امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی کے قریب بدھ کی رات ایک مسافر طیارہ فوجی ہیلی کاپٹر سے ٹکرا کر دریا میں گر گیا ہے۔ امدادی کارکن کئی گھنٹوں سے سرد پانی میں ریسکیو آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں۔
مزید لوڈ کریں
No media source currently available