ڈبلیو ڈبلیو ایف کے صدر اور تجزیہ کار عادل نجم کا کہنا ہے کہ لاس اینجلس میں آگ پہلے بھی لگتی تھی لیکن اس بار اس میں دیکھی جانے والی شدت کا تعلق ماحولیاتی تبدیلیوں سے بھی ہے۔ ارم عباسی نے عادل نجم سے گفتگو میں یہ جاننے کی کوشش کی کہ آخر لاس اینجلس میں لگنے والی آگ کا تعلق ماحولیاتی تبدیلی سے کیسے ہے؟
جنگلات میں جب آگ لگتی ہے تو وہ تیزی سے پھیلتی چلی جاتی ہے۔ اس پر قابو پانا کیوں مشکل ہوتا ہے اور جنگلات کی آگ بجھانے کے لیے کیا طریقے استعمال کیے جاتے ہیں؟ دیکھیے اس ویڈیو میں۔
رپورٹ کے مطابق ٹرمپ نے اپنے منصوبوں پر عمل درآمد کرانے کے لیے اپنی نجی اور سرکاری دونوں حیثیتوں میں کوششیں کیں۔
امریکہ کے شہر لاس اینجلس میں ایک بار پھر تیز ہواؤں کے سبب جنگلات کی آگ مزید مقامات تک پھیلنے کا اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے جب کہ متاثرہ علاقوں میں مزید فائر فائٹرز کے ساتھ ساتھ آتش زدگی کو کنٹرول کرنے والے آلات پہنچائے جا چکے ہیں۔
کیلی فورنیا کے فائر فائٹر آئزک بائزے بھی آگ سے متاثر ہونے والے اُن خاندانوں میں سے ایک ہیں جن کا گھر اب راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہو گیا ہے۔ 20 سال سے آگ بجھانے کا تجربہ رکھنے والے فائر فائٹر کا لاس اینجلس وائلڈ فائر سے متعلق کیا کہنا ہے؟ دیکھیے اس رپورٹ میں۔
امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لاس اینجلس کے جنگلات سے پھیلنے والی آگ کی وجہ سے جہاں کئی اموات ہوئی ہیں وہیں لاکھوں افراد بے گھر بھی ہو گئے ہیں۔ بے گھر ہونے والوں میں سے ایک نجیبہ سعید بھی ہیں۔ یہ لوگ ایک دوسرے کی کیسے مدد کر رہے ہیں؟ جانیے صبا شاہ خان سے نجیبہ کی اس گفتگو میں۔
فلسطین جنگ کا ذکر کرتے ہوئے صدر بائیڈن نے کہا کہ مذاکرات کار ایک معاہدے تک پہنچنے کے قریب ہیں جس سے غزہ کی پٹی میں حماس کی قید میں موجود یرغمال آزاد ہو جائیں گے کو آزاد کرائے گا اور فلسطینی علاقے میں لڑائی بند ہو جائے گی جس سے ان کے لیے انسانی امداد میں اضافہ ہو سکے گا۔
الٹاڈینا میں آباد یہ وہ گھرانے تھے جنہوں نے ایک عرصہ قبل ،امریکہ کے دوسرے مقامات پر مکانوں کی خریداری کے لیے کے قرضوں نظام میں موجود نسلی امتیازپر مبنی طریقوں سے بچنے کے لیے یہاں اپنے گھر بنائے تھے
انتظامیہ کے ایک سینئر عہدے دار کا کہنا تھا کہ وہ ممالک جو امریکہ کے قریبی شراکت دار ہیں یا جن پر ہتھیاروں کے حصول کی پابندیاں نافذ نہیں ہیں، ان میں سے زیادہ تر کو جدید ترین اے آئی چپ حاصل کرنے کے لیے لائسنس کی پابندیوں کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا، بشرطیکہ ان کے ہاں مؤثر سیکیورٹی سسٹم نافذ ہو۔
امریکی ریاست کیلی فورنیا کے جنگلات میں لگی آگ پر قابو پانے کے لیے سینکڑوں قیدی بھی فائر فائٹنگ کر رہے ہیں۔ ان قیدیوں کو فائر فائٹنگ کے بدلے معاوضہ بھی ملتا ہے اور ان کی سزا میں بھی کمی کی جاتی ہے۔ تفصیلات جانیے اس ویڈیو میں۔
ریاست کیلی فورنیا میں جیل خانوں سے متعلقہ محکمے ڈپارٹمنٹ آف کورکیشن اینڈ ری ہیبلی ٹیشن کے مطابق فائر فائٹنگ کرنے والے قیدی دن رات کام میں مصرورف ہیں اور آگ کا پھیلاؤ روکنے میں مدد کر رہے ہیں۔
مزید لوڈ کریں
No media source currently available