مقدمات ختم کرنے کی استدعا کرتے ہوئے اسمتھ کی ٹیم نے مقدمات کے میرٹ کا دفاع کیا تھا تاہم نو منتخب صدر ٹرمپ کے دوبارہ منصب سنبھالنے کے بعد اس کی پیروی ختم کردی تھی۔
امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لاس اینجلس میں جنگلات کی آگ کے باعث ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 16 ہو گئی ہے جب کہ اس سے قبل 11 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی گئی تھی۔
امریکہ کے شہر لاس اینجلس میں آگ کے متاثرین میں سے بیشتر اس خوف کا شکار ہیں کہ ان کی انشورنس پالیسی گھروں کی دوبارہ بحالی پر آنے والے اخراجات کو پورا نہیں کر سکیں گی۔
ماہرین کے خیال میں ان پابندیوں کا مقصد یوکرین اور نئے آنے والے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو روس کے ساتھ یوکرین جنگ کے خاتمے کے جانب ممکنہ امن معاہدے کے مذاکرات میں فائدہ دینا ہے۔
اے پی اور نورک کے اس حالیہ سروے سے ظاہر ہوا ہے کہ خاص طور پر سیاہ فام اور ہسپانوی امریکیوں میں مایوسی زیادہ ہے۔ تقریباً 10 میں سے 3 کی رائے میں بائیڈن اوسط درجے کے صدر رہے جبکہ ٹرمپ کے بارے میں 10 میں سے 2 سے بھی کم کی یہی رائے تھی ۔
جنیوا میں صحافیوں سے بریفنگ کے دوران ڈبلیو ایم او کی ترجمان کلئیر نؤلی نے کہا کہ حفاظتی انتظامات آگ سے ہوئے والے نقصانات کم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں اور آبادی کے انخلا کے منصوبے انسانی جانیں بچانے کے لیے اہمیت رکھتے ہیں۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ حقیقت یہ ہے کہ لوگوں کو یہ معلوم ہی نہیں ہے کہ آیا ڈنمارک کا گرین لینڈ پر کسی طرح کا کوئی قانونی حق ہے۔ لیکن اگر کوئی حق ہے بھی تو انہیں اس سے دستبردار ہو جانا چاہیے، کیونکہ ہمیں اپنی قومی سلامتی کے لیے اس کی ضرورت ہے۔
جج کا فیصلہ ٹرمپ کے جرم کے ارتکاب کو برقرار رکھتا ہے لیکن ساتھ ہی انہیں آزادانہ طور پر جیل کی سزا یا جرمانے کے خطرے کے بغیر وائٹ ہا وس میں اپنا دور حکومت شروع کرنے کی اجازت دیتا ہے۔
امریکی ریاست کیلی فورنیا کے جنگلات میں لگی آگ سے 10 ہزار مکان جل گئے ہیں جب کہ ہلاکتوں کی تعداد بھی 10 ہو گئی ہے۔ آگ سے مکین کیسے متاثر ہو رہے ہیں اور اب متاثرہ علاقوں میں کیا صورتِ حال ہے؟ جانیے اس رپورٹ میں۔
لاس اینجلس میں منگل کی صبح لگنے والی آگ کو تین روز ہو چکے ہیں جو پانچ مختلف مقامات پر بھڑک رہی ہے۔ آگ سے سب سے زیادہ نقصان پیسیفک پیلیسیڈ کے رہائشی علاقے اور پیساڈینا کاؤنٹی کے علاقوں میں ہوئی ہے۔ جسے شہر کی تاریخ کی سب سے تباہ کن آگ قرار دیا جا رہا ہے۔
مزید لوڈ کریں
No media source currently available