امیریکن ایئرلائنز کی پرواز اور فوج کے ہیلی کاپٹر کے ٹکرانے کے بعد دریائے پوٹومک میں لاشوں کی تلاش جاری ہے۔ اس دریا کی اوسط گہرائی 24 فٹ بتائی جاتی ہے جب کہ کچھ جگہوں پر یہ 100 فٹ تک بھی گہرا ہو سکتا ہے۔ اتنی گہرائی میں غوطہ خوروں کو کن مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے؟ بتا رہے ہیں عبد العزیز خان۔
امریکہ کے شہر فلاڈیلفیا میں گرنے والا طیارہ میڈیکل ٹرانسپورٹ جیٹ تھا جس میں ایک مریض، اس کی ماں اور چار دیگر افراد سوار تھے۔
صدرٹرمپ نے جمعہ کو صحافیوں کو بتایا کہ کینیڈا، میکسیکو اور چین ٹیرف کو روکنے کے لیے کچھ نہیں کر سکتے۔
فیڈرل سول ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کے ایک عہدے دار نے خبررساں ادارے رائٹرز کو بتایا کہ ایئرپورٹ کے قریب اب صرف پولیس اور میڈیکل نوعیت کے ہیلی کاپٹروں کو جانے کی اجازت ہو گی۔
کولمبیا کے صدر پیٹرو نے سوشل میڈیا پر ٹرمپ انتظامیہ پر الزام لگایا تھا کہ وہ غیر قانونی طور پر امریکہ میں داخل ہونے والے تارکین وطن کے ساتھ بدسلوکی کر رہی ہے اور انہیں ہتھکڑیاں لگا کر فوجی طیاروں میں واپس لاطینی امریکہ بھیج رہی ہے۔
وزیر خارجہ روبیو نے کہا کہ نہر کے بحرالکاہل اور کیریبین دونوں سروں پر بندرگاہوں اور دوسرے انفرا اسٹرکچر پر چینی سرمایہ کاری تشویش کی ایک بڑی وجہ ہے ، جس سے پاناما اور اہم جہاز رانی کے راستے کو چین سے خطرہ لاحق ہوجائے گا ۔
ماہرین کے بقول کاک پٹ وائس ریکاڈر میں اس گفتگو کی عام ریکارڈنگ ہوتی ہے جو کاک پٹ میں پایلٹس کے درمیان ہوتی ہے یا پھر جو ایئر ٹریفک کنٹرول روم سے کی جا رہی ہوتی ہے۔
واشنگٹن کے فائر چیف جان ڈانلی نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ 28 نعشوں کی شناخت کر لی گئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہماری ٹیمیں کام کر رہی ہیں اور توقع ہے کہ ہم ہلاک ہونے والے تمام افراد کو ڈھونڈ لیں گے۔
فائر چیف ، جان ڈونیلی نے ملک کے دار الحکومت میں کہا ، انہیں یقین ہے کہ حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی باقیات بازیاب ہو جائیں گی لیکن اس میں کچھ وقت لگے گا۔
ٹرمپ نے پریس کانفرنس میں کہا کہ سابق صدور اوباما اور بائیڈن کے تحت سابق انتظامیہ نے ایئر ٹریفک کنٹرولر ز کی بھرتی کے معیارات میں کمی کر دی تھی جس کی وجہ وفاقی حکومت کے تنوع، برابری اور شمولیت کے اقدامات تھے۔ جسے انہوں نے پچھلے ہفتے ان اقدامات کو اپنے ایگزیکٹو آرڈرز سے پلٹ دیا ہے۔
وائٹ ہاؤس میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ غیر ملکی اور ملکی فنڈنگ میں وقفہ ان کی انتظامیہ کی اس کوشش کا حصہ ہے جس کا مقصد امداد کے بڑے "ضیاع، فراڈ ور غلط استعمال" کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا ہے۔
مزید لوڈ کریں
No media source currently available