صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ جان ایف کینیڈی کے قتل سے متعلق دستاویزات جاری کرنے کا کا حکم نامہ جاری کیا تھا اور ایف بی آئی اس پر عمل درآمد کے لیے کام کر رہا ہے۔
امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وفاقی افرادی قوت میں کمی لانے کے ایک حکم نامے پر دستخط کیے ہیں۔ صدارتی حکم نامے کے مطابق وفاقی سرکاری اداروں سے چار ملازمین کی فراغت پر ایک سے زائد ملازم رکھنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
امریکہ میں برڈ فلو کی وجہ سے انڈوں کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ قیمتوں میں حالیہ اضافے نے صارفین کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔ کیا ملک میں رواں برس انڈوں کی قیمتیں مستحکم ہو سکیں گی؟ جانیے اس رپورٹ میں۔
ماحولیاتی تبدیلی کی وجہ سے آرکٹک یا قطب شمالی کے برفانی خطے میں تبدیلیاں آ رہی ہیں۔ ان تبدیلیوں میں نا صرف ماحولیات کو خطرہ درپیش ہے بلکہ اقتصادی، جغرافیائی اور سیاسی طور پر بھی کشیدگی پیدا ہو رہی ہے۔ مزید تفصیل اس رپورٹ میں۔
جلد ہی مجھے اندازہ ہوا کہ یہاں کسی یونیورسٹی میں داخلے کے لئے جتنے ڈالر درکار ہیں وہ نہ تو کسی درخت پر یا کسی ڈالر ٹری پر اگتے ہیں اور نہ ہی روزگار کے مواقع کا کوئی ایسا ڈریم سنٹر ہے جو پاکستانی تعلیم یافتہ نوجوانوں کے خوابوں کی تکمیل کے لیے ان کی راہ تک رہا ہے۔
شاہ عبداللہ نے کہا کہ سعودی فرمانروا کی دعوت پر مصر اور عرب ملک ان کے ساتھ ملاقات کر رہے ہیں۔ اور اہم نکتہ یہ ہے کہ" ہم کس طرح سے کام کریں جو سب کے لیے فائدہ مند ہو۔ "ظاہر ہے ہمیں امریکہ کے مفادات کو بھی مدنظر رکھنا ہے۔ اور خطے کے لوگوں بالخصوص میرے اپنے اردن کے لوگوں کے مفادات کو بھی۔
صدر ٹرمپ کے انتظامی حکم میں کہا گیا ہے کہ کاغذ کے اسڑا بے کار ہیں۔ انہیں بنانے میں کیمکلز استعمال کیے جاتے ہیں جو انسانی صحت کے لیے خطرہ ہیں۔ وہ پلاسٹک کے مقابلے میں مہنگے ہوتے ہیں اور وہ اکثر استعمال کے دوران ٹوٹ جاتے ہیں جس کی وجہ سے بہت سے صارفین کو کئی اسٹرا استعمال کرنے کی ضرورت پڑتی ہے۔
کیا آپ اعلیٰ تعلیم کے لیے امریکہ پڑھنے جانا چاہتے ہیں؟ اگر ہاں تو وائس آف امریکہ کی ’اسٹڈی ان امریکہ‘ سیریز میں ہم آپ کو بتائیں گے کہ آپ امریکہ کیسے پہنچ سکتے ہیں؟ سب سے پہلے یہ دیکھ لیتے ہیں کہ امریکہ کی پانچ ٹاپ یونیورسٹیز کون سی ہیں۔
پینسلوینیا اسمبلی کے دیہی ارکان کا خیال تھا کہ اسپتال صرف فلاڈلفیا شہر کے لوگوں کے لیے ہوگا اس لیے انہوں نے اس کی حمایت سے قدم پیچھے ہٹھا لیا تھا۔
امریکہ کی ریاست ایریزونا کے ایک ہوائی ڈے پر دو چھوٹے پرائیوٹ طیاروں میں ٹکر میں ایک شخص ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ پیر کو اسکاٹسڈل ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران ایک طیارہ رن وے سے اتر گیا اور پارکنگ میں کھڑے ایک اور طیارے سے ٹکرا گیا۔
صدر ٹرمپ نے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کے دوران کہا کہ "یہ ایک بڑی ڈیل ہے۔" ان کے بقول "یہ امریکہ کو دوبارہ امیر بنانے کی ابتدا ہے۔"
مزید لوڈ کریں
No media source currently available