انہوں نے کہا کہ وہ جس جہاز سے امریکہ آرہی تھیں اس میں ان کی نشست کے ساتھ ایک خاصی معمر پاکستانی خاتون سفر کر رہی تھیں جنہیں انگریزی بالکل نہیں آتی تھی۔ انہوں نے مجھ سے کہا کہ انہیں انگریزی نہیں آتی تو میں نیو یارک ائیر پورٹ پر سامان وغیرہ اتارنے اور ائیر پورٹ سے باہر نکلنے میں ان کی مدد کر دوں۔
نیویارک سٹی میئر نے پیر کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ایکس' پر لکھا کہ "ہم روز ویلٹ ہوٹل میں مہاجرین کی پناہ گاہ اور ہیومینیٹرین ریسپانس اینڈ ریلیف سینٹر بند کر رہے ہیں۔"
گزشتہ برس مارچ کے بعد سے اب تک بی این ایس ایف کی مال گاڑیوں میں صحرائے مہاوی میں چوری کی لگ بھگ 10 وارداتیں ہوچکی ہیں جن کی حکام تحقیقات کر رہے ہیں۔
امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ کینیڈا اور میکسیکو سے درآمدات پر مقررہ وقت پر اور شیڈول کے مطابق ٹیرف عائد ہوں گے۔
وائٹ ہاؤس میں دونوں صدور کے درمیان دوستانہ ماحول میں ہونے والی ملاقات میں یوکرین کے حوالے سے میکرون نے واضح طور پر کہا کہ وہ کچھ اہم معاملات میں ٹرمپ سے متفق نہیں ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ روس کا حملہ شروع ہوئے تین سال گزر چکے ہیں۔
وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے یوکرین پر روس کے حملے کی تین سال مکمل ہونے کے موقع پرترکیہ میں بات کرتے ہوئے کہا کہ روس یوکرین کے تنازع کو امریکہ کے ساتھ حل کرنے کی کوشش کررہا ہے جب کہ یورپ چاہتا ہے کہ جنگ جاری رہے۔
سرمایہ کاری سے متعلق ایک کمپنی ڈی اے ڈیوڈسن اینڈ کو کے ایک تجزیہ کار گل لوریا کہتے ہیں کہ اپیل کا یہ اعلان ٹرمپ انتظامیہ کے لیے سیاسی خیرسگالی کا اظہار ہے۔ انہوں نے کہا کہ 500 ارب ڈالر کی اس سرمایہ کاری میں ممکنہ طور پر امریکہ میں اپیل کے تمام عمومی اور انتظامی اخرجات شامل ہوں گے۔
امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان کی حکومت کی طرح ان وسیع کوششوں کو پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا جس کے تحت ہزاروں وفاقی ملازمین میں کمی اور مرکزی حکومت کا حجم کم کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے امیگریشن پر مزید سخت پالیسی اختیار کرنے کابھی عندیہ دیا ہے۔
ای میل کے جواب کے لیے پیر کو ایسٹرن اسٹیںڈرڈ ٹائم کے مطابق رات گیارہ بج کر 59 منٹ تک کی مہلت دی گئی ہے۔
امریکہ میں تعلیم حاصل کرنے کے لیے جب آپ کو ایڈمیشن اور ویزا مل جائے تو امریکہ پہنچنے سے قبل کن ٹپس پر عمل کرنا چاہیے؟ جانیے وائس آف امریکہ اردو کی سیریز 'اسٹڈی اِن امریکہ' کی اس ویڈیو میں۔
صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں کہا کہ وہ 40 سال سے زائد عرصے تک ملک کے لیے خدمات اور بطور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف خدمات پر جنرل براؤن کے مشکور ہیں۔
امریکہ کے ریاست میری لینڈ میں تین روزہ کنزرویٹو پولیٹیکل ایکشن کانفرنس (سی پی اے سی) جاری ہے۔ ہر سال منعقد ہونے والی اس کانفرنس میں بین الاقوامی قدامت پسند کارکن، سیاست دان، کنزرویٹو تنظیمیں اور میڈیا شخصیات شرکت کرتی ہیں۔ پہلے روز امریکی نائب صدر جےڈی وینس نے کانفرنس سے خطاب کیا۔
مزید لوڈ کریں
No media source currently available