مارکو روبیو کا کہنا تھا کہ "بظاہر ایسا لگ رہا ہے کہ شاید صدر زیلنسکی امن معاہدہ نہیں چاہتے۔ وہ کہتے تو ہیں کہ وہ ایسا چاہتے ہیں۔ لیکن لگتا نہیں کہ وہ ایسا چاہتے ہیں۔
یہ میڈیکل پروسیجر کسی بھی عورت کو اس وقت ایک ممکنہ حل فراہم کرتا ہے جب اسے حمل ٹھہرنے میں دشواری کا سامنا ہو رہا ہواور عام طور پر اسے اس وقت اپنانے کی کوشش کی جاتی ہے جب اولاد پیدا کرنے کے دوسرے سستے علاج ناکام ہو جائیں۔
امریکی جیولوجیکل سروے (USGS) کے اعداد و شمار کے مطابق ، چین، برازیل، بھارت اور آسٹریلیا کے بعد، روس کے پاس کمیاب زمینی دھاتوں کے دنیا کے پانچویں بڑے ذخائر ہیں۔
بدھ کو پہلے کابینہ اجلاس کے دوران ایک سوال کے جواب میں صدر ٹرمپ نے بگرام ایئربیس کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس کا شمار دنیا کی بڑی ایئر بیسز میں ہوتا ہے۔ جہاں مضبوط کنکریٹ رن وے پر کسی بھی قسم کے طیارے اتر سکتے ہیں۔
پیر کو فرانسیسی صدر کی واشنگٹن آمد کے بعد اب برطانیہ کے وزیر اعظم یہاں کا دورہ کر رہے ہیں۔ یورپی رہنما امریکی صدر کو کیا پیغام دینا چاہتے ہیں؟ کیٹو انسٹی ٹیوٹ کے دفاعی اور غیر ملکی پالیسی سڈیز کے ڈائریکٹر، جسٹن لوگن سے وائس آف امریکہ کی ارم عباسی کی گفتگو
ماہرین کا کہنا ہے کہ صدر زیلنسکی مستقبل میں کسی بھی قسم کی روسی جارحیت کی صورت میں صدر ٹرمپ کو امریکہ کی سیکیورٹی ضمانت پر قائل کرنے کی کوشش کریں گے۔
یو ایس اے جی ایم کے چیف ایگزیکٹو رومن نپولی نے عملے کو ارسال کی گئی ایک ای میل کے ذریعے کیری لیک کی ایجنسی میں بطور خصوصی ایڈوائزر آمد کے بارے میں بتایا۔
بلیو اوریجن 2021 سے سیاحوں کو خلا کے مختصر سفر پر لے جارہا ہے۔ کچھ مسافروں نے مفت سواری کی ہے، جبکہ دیگر نے بے وزنی کا تجربہ کرنے کے لیے بھاری رقم ادا کی ہے۔
امریکی ریاست کنکٹیکٹ کی ییل یونیورسٹی اور نیوجرسی میں صحت کے ادارے "روٹگرز صحت" کی مشترکہ ریسرچ نے ظاہر کیا ہے کہ والدین میں دماغی رابطوں ے کے ایسے نمونے بنتے ہیں جو دماغوں کے بوڑھا ہونے کے مخالف اثرات رکھتے ہیں۔
تحقیقی ادارے پیو ریسرچ سینٹر کے مطابق 52 فیصد امریکی کارکنوں کا کہنا ہے کہ انہیں مصنوعی ذہانت کے استعمال کے مستقبل کے اثرات کے بارے میں فکر لاحق ہے۔
مزید لوڈ کریں
No media source currently available