امریکی محکمۂ خارجہ کی جانب سے جمعے کو جاری کی گئی ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردی اور ممکنہ تصادم کے امکانات کی وجہ سے پاکستان کے سفر پر نظرِثانی کریں کیوں کہ کچھ علاقوں میں خطرہ بڑھ گیا ہے۔
اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ کینیڈا نے امریکہ کی دودھ اور لکڑی سے بنی مصنوعات پر "زبردست ٹیرف" عائد کرکے امریکہ کے لیے اپنی مصنوعات کینیڈا میں فروخت کرنا نا ممکن بنا دیا ہے۔
وائٹ ہاوس کے اوول آفس میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ وہ روسی صدر ولادیمیر پوٹن کی اس بات پر یقین کرتے ہیں کہ وہ امن کے خواہاں ہیں۔
خواتین ایک صدی سے زیادہ عرصے سے کانگریس میں موجود ہیں۔ ان کی تعداد مرد نمائندگان کے برابر تو نہیں لیکن گزشتہ ایک دہائی میں خواتین کی تعداد میں %44 اضافہ ہوا ہے . جانیے خواتین نمائندوں کے بارے میں کچھ دلچسپ حقائق بےنظیرصمد سے
صدرٹرمپ کی جانب سے اپنے سب سے بڑے تین ٹریڈنگ پارٹنرز میکسیکو،کینیڈا اور چین پر ٹیرف لگانے کے بعد سے اسکے اثرات پر بات ہورہی ہے کہ کیسے اس سے دنیا کی تجارت متاثر ہوگی۔ فائزہ بخاری نے واشنگٹن میں قائم تھنک ٹینک ہیریٹیج فاؤنڈیشن کے تجزیہ کاراینڈریو ہیل سےپوچھا کہ امریکہ کو ان ٹیرفس سے کیا فائدہ ہوگا؟
امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ ایران کے ساتھ جوہری معاہدے پر بات چیت کرنا چاہتے ہیں اور انہوں نے جمعرات کو ایران کی قیادت کو ایک خط بھی بھیجا ہے۔
صدر ٹرمپ کے "کرپٹو زار" ڈیوڈ سیکس کے مطابق صدر ٹرمپ کے نئے حکم کے مطابق امریکی حکومت لگ بھگ ان دو لاکھ بٹ کوائن کو محفوظ کرے گی جو وہ فوجداری اور دیوانی مقدمات میں پہلے ہی ضبط کر چکی ہے۔
امریکی محکمۂ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے کہا ہے کہ ہم پاکستان کے شکر گزار ہیں کہ اس نے ملزم شریف اللہ کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے امریکہ کے ساتھ تعاون کیا۔
امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوکرین ایک معاہدہ چاہتا ہے اور اس کے پاس اس کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے۔ ان کے خیال میں روس بھی ڈیل کرنا چاہتا ہے۔
اسپیس ایکس کے 403 فٹ لمبے راکٹ کو امریکہ کی ریاست ٹیکساس کے مقامی وقت کے مطابق شام 6:30 بجے لانچ کیا گیا تھا۔
امریکہ کی ریاست ورجینیا میں 'چا اسٹریٹ فوڈ' یہاں آنے والوں کو پاکستانی کھانوں کے ذائقے اور ماحول کا احساس دلاتا ہے۔ ریستوران کا آغاز ایک ٹرک سے ہوا تھا جس کی ورجینیا میں اب دو برانچز ہیں۔ ارم عباسی کی رپورٹ۔
مزید لوڈ کریں
No media source currently available