امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مغربی ممالک کے دفاعی اتحاد نیٹو کے سیکریٹری جنرل سے ملاقات کی ہے۔ یہ ملاقات نیٹو امریکہ تعلقات کے لیے کتنی اہم تھی؟ اور اس کے علاوہ امریکہ اور دنیا میں کیا ہو رہا ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں۔
امریکہ کے فضائی امور کے نگراں ادارے فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (ایف اے اے) نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مسافر طیارہ کولوراڈو کے اسپرنگ ایئرپورٹ سے ڈیلس فورٹ ورتھ جا رہا تھا کہ عملے نے انجن میں تھرتھراہٹ رپورٹ کی جس کے بعد طیارے کو ڈینور ایئرپورٹ موڑ دیا گیا۔
کریملن میں پوٹن نے نامہ نگاروں سے کہا کہ ، ’ ہم تنازعوں کے خاتمے کی تجاویز سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ خیال بذات خود صحیح ہے اور ہم اس کی حمایت کرتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا،’ لیکن ہم اس حقیقت کے ساتھ آگے بڑھیں گے کہ یہ جنگ بندی پائیدار امن پر منتج ہو اور اس بحران کی اصل وجہ کا خاتمہ کر سکے ‘۔
کینیڈا کی وزیر خارجہ میلینی جولی نے کہا ہے کہ اس کانفرنس کے ایجنڈے میں امن اور استحکام سرفہرست ہے۔اور میں اس بارے میں بات چیت کی منتظر ہوں کہ ہم کس طرح روس کی غیر قانونی جارحیت کے مقابلے میں یوکرین کی مدد کر سکتے ہیں۔
امریکہ نے کہا ہے کہ وہ ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنے کے لیے زیادہ سے زیادہ دباؤ ڈالنا جاری رکھے گا۔ امریکہ کا بیان ایسے موقع پر سامنے آیا ہے جب ایران نے ایران کے جوہری پروگرام پر نئے مذاکرات کی پیشکش کو مسترد کر دیا ہے۔
وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ کے نمائندۂ خصوصی اسٹیو وٹکوف رواں ہفتے ماسکو کا دورہ کریں گے۔ وٹکوف غزہ اور یوکرین جنگ سے متعلق مذاکرات کے ثالثوں میں شامل ہیں۔
الیکشن مہم میں صدر ٹرمپ کے اس جزیرے کے بارے میں بیانات دوسرے مسائل پر غالب رہے۔
فلکیات کے ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکہ میں ایسڑن ٹائم زون کے مطابق چاند گرہن جمعرات اور جمعے کی درمیانی رات الصباح 2 بج کر 26 منٹ پر شروع ہو گا اور تین بجے کے لگ بھگ وہ زردی مائل سرخ رنگ کا چمکتا ہوا ایک مکمل گولہ بن جائے گا۔
امریکہ کے ایوانِ نمائندگان میں اکثریتی جماعت ری پبلکن پارٹی نے 14 مارچ کی شٹ ڈاؤن کی تاریخ قریب آنے پر وفاقی حکومت کی فنڈنگ کے لیے اہم قدم اٹھایا ہے۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ اسٹیل کی درآمدات سے ’’بڑھتے بوجھ‘‘ اور امریکہ کی سلامتی کے لیے اس کے ممکنہ خطرات سے بچاؤ کے لیے ٹیرفس کا نفاذ ضروری ہے
ایک وقت میں یہ موسیقی کا گڑھ بن گیا، بیسوی صدی کے وسط میں سیاست کا مرکز بن گیا اور پھر سیاحوں کے لیے ایک پرکشش مقناطیسی مقام بن گیا۔
ٹرمپ نے فاکس نیوز چینل کے شو ’ سنڈے مارننگ فیوچر‘ میں اپنے انٹرویو میں کہا کہ ’ تبدیلی کے عمل میں کچھ وقت لگتا ہے۔ کیونکہ ہم جو کچھ کر رہے ہیں، وہ بہت بڑا کام ہے۔ہم دولت کو امریکہ واپس لا رہے ہیں۔یہ ایک بڑی چیز ہے۔ اور اس پر ہمیشہ کچھ وقت لگتا ہے۔ میرا خیال ہے کہ یہ ہمارے لیے اچھا ہونا چاہیے‘۔
مزید لوڈ کریں
No media source currently available