پیو ریسرچ کے ایک حالیہ سروے کے مطابق،امریکہ میں 62 فیصدمسیحى اور 7 فیصد دوسرے مذاہب کے ماننے والے ہیں، جبکہ 29 فیصداپنے آپ کو کسی مذہب کے پیروکار نہیں مانتے ۔ پیو ریسرچ کا اندازہ ہے کہ 2050 تک، اسلام امریکہ کا دوسرا سب سے بڑا مذہب بن جائیگا۔ تفصیلات بتا رہی ہیں فائزہ بخاری
صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ٹروتھ سوشل' پر ایک بیان میں حماس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ "تمام یرغمالوں کو فوری رہا کیا جائے اور ان تمام لوگوں کی لاشیں فوری واپس کی جائیں جنہیں آپ نے قتل کیا ہے۔
چین کے 12 شہریوں پر امریکہ میں فرد جرم ایک ایسے وقت میں عائد کی گئی ہے جب امریکی حکومت چین سے جدید طرز کے سائبر خطرات کے بارے میں خبردار کر رہی ہے۔ جس میں ٹیلی کام کمپنیوں کی ہیکنگ بھی شامل ہے جسے گزشتہ سال ’سالٹ ٹائیفون‘ کا نام دیا گیا تھا۔
قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ہونے والی اس گفت و شنید کی تصدیق وائٹ ہاوس کی پریس سیکرٹری کیرولائن لیوٹ نے بدھ کو کی۔
ریٹ کلف نے کہا امریکہ کی طرف سے یوکرین کے ساتھ ملٹری اور انٹیلی جینس کا روکنا عارضی طور پر کیا گیا اقدام ہے۔
ڈیموکریٹک پارٹی سے تعلق رکھنے والی سینیٹر ایلیسا سلوٹکن نے کہا ہے کہ امریکہ کو ذمہ دارانہ تبدیلیوں کی ضرورت ہے جب کہ امریکہ کو باہم منسلک دنیا میں فعال رہنما کا کردار ادا کرنا چاہیے۔
امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ دو اپریل سے تمام تجارتی شراکت داروں پر جوابی ٹیرف لگائیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم پر جو جتنا ٹیرف لگائے گا ہم بھی اتنا ہی ٹیرف عائد کریں گے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کانگریس کے مشترکہ اجلاس سے خطاب میں کہا ہے کہ انہیں یوکرین کے صدر زیلنسکی کا خط موصول ہوا ہے اور وہ مذاکرات پر آمادہ ہیں۔ صدر ٹرمپ کے بقول روس سے بھی قوی اشارے ملے ہیں کہ وہ بھی امن کے لیے تیار ہے۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کانگریس کے مشترکہ اجلاس سے خطاب میں کہا ہے کہ ہم دو اپریل سے ان ممالک پر جوابی ٹیرف لگائیں گے جو امریکی مصنوعات پر ٹیرف عائد کرتے ہیں۔ ان کے بقول یہ نظام امریکہ کے ساتھ منصفانہ نہیں ہے۔ اس لیے جو ملک ہم پر جتنا ٹیکس لگاتا ہے، ہم بھی اتنا ہی ٹیکس لگائیں گے۔
نیویارک سے تعلق رکھنے والے ری پبلکن رکنِ کانگریس مائیک لاؤلر کا کہنا ہے کہ ان کی پاکستان کے سفیر سے ملاقات ہوئی ہے جس میں باہمی تعاون اور خطے میں پائے جانے والے خطرات پر بات چیت ہوئی ہے۔ رکنِ کانگریس نے عمران خان سے متعلق سوال پر کیا کہا؟ جانیے صبا شاہ خان کی رپورٹ میں۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغانستان سے انخلا کے وقت ہونے والے دھماکے کے مبینہ ملزم کی گرفتاری میں مدد پر پاکستان کا خصوصی شکریہ ادا کیا ہے۔ منگل کی شب کانگریس کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے دوران صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایبی گیٹ پر ہونے والے حملے کے 'دہشت گرد' کو امریکہ لایا جا رہا ہے۔ صدر ٹرمپ کی گفتگو سنیے۔
امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کی شب کانگریس کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کیا ہے۔ صدر ٹرمپ جب خطاب کے لیے پہنچے تو ری پبلکن اراکین اور ہاؤس چیمبرز میں موجود مہمانوں نے ان کا شاندار استقبال کیا۔ صدارت کا عہدہ سنبھالنے کے بعد ٹرمپ کا کانگریس سے یہ پہلا خطاب تھا۔ تصاویر دیکھیے۔
مزید لوڈ کریں
No media source currently available