جمعرات کو ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں صدر ٹرمپ نے غزہ کی تعمیرِ نو سے متعلق کہا کہ اس کے لیے کسی امریکی فوجی کی ضرورت نہیں پڑے گی اور خطے میں استحکام کا دور دورہ ہو گا۔
امریکہ کے محکمۂ زراعت نے کہا ہے کہ دودھ دینے والے جانور برڈ فلو کی ایک نئی قسم سے متاثر ہوئے ہیں۔ وبا کی یہ قسم امریکہ میں گزشتہ برس پھیلنے والے برڈ فلو سے مختلف ہے۔
امریکی محکمۂ خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ کے سرکاری بحری جہاز اب پاناما کینال سے کسی بھی قسم کی فیس ادا کیے بغیر گزر سکیں گے۔
امریکہ کی "میزائل ڈیفینس ایجنسی" نے دفاعی صنعت سے کہا ہے کہ وہ امریکہ کے لیے آئرن ڈوم بنانے کے لیے ٹیکنالوجی اور صلاحیتوں کی شناخت کرے۔ اس سلسلے میں فروری کا اختتام ڈیڈ لائن مقرر کیا گیاہے۔
ایسا پہلی بار ثابت ہوا ہے کہ فالج میں مبتلا افراد کی ریڑھ کی ہڈی کو ایک ڈیوائس لگا کر متحرک کرنے کے تجربات کی طرح اگر اعصاب کی کمزوری سے متاثرہ افراد کی ریڑھ کی ہڈی کو بھی ایسے ہی بجلی سے حرکت میں لایا جائے تو یہ ان کی حالت میں بہتری کے لیے مدد گار ہوتی ہے۔
امریکہ میں ہر سال فینٹینل کی اوور ڈوز یا زیادہ مقدار استعمال کرنے کی وجہ سے ایک اندازے کے مطابق ستر ہزار سے زائد اموات ہوتی ہیں۔ فینٹینل ہے کیا اور یہ امریکہ میں غیر قانونی طور پر کیسے پہنچتی ہے؟ جانیے اس ریل میں۔
امریکہ کے سپر اسٹورز میں ان دنوں انڈوں کے شیلف خالی نظر آ رہے ہیں جب کہ بعض اسٹورز ایسے بھی ہیں جہاں شہری ایک مخصوص تعداد سے زیادہ انڈے نہیں خرید سکتے۔ امریکہ میں انڈوں کی کمی کا سامنا کیوں ہے؟ بتا رہی ہیں سعدیہ زیب رانجھا۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ غزہ بہت ہی خوبصورت علاقہ ہے جسے تعمیر کرنا اور وہاں ہزاروں ملازمتیں پیدا کرنا بہت ہی شاندار ہو گا۔
امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیل کے وزیرِ اعظم بینجمن نیتن یاہو نے منگل کو وائٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس کی ہے۔ صدر ٹرمپ نے پریس کانفرنس میں کہا کہ امریکہ غزہ کا انتظام سنبھالے گا۔ مزید جاننے کے لیے ویڈیو دیکھیے۔
نیویارک کی ریچل ہینڈلن ڈاؤن سنڈروم یعنی ذہنی معذوری کا شکار ہیں لیکن انہوں نے کبھی اس بیماری کو اپنے خوابوں کی تعبیر کے درمیان رکاوٹ نہیں سمجھا۔ انہوں نے فوٹوگرافی میں ڈگری لینے کے ساتھ ساتھ فائن آرٹس میں بھی ماسٹرز کیا ہے۔ ریچل ہینڈلن سے ملیے اس رپورٹ میں۔
اس موقع پر ٹرمپ نے کہا ، "مجھے نہیں لگتا کہ لوگوں کو(غزہ) واپس جانا چاہئے۔"انہوں نے مزید کہا،"آپ اس وقت غزہ میں نہیں رہ سکتے۔ مجھے لگتا ہے کہ ہمیں ایک اور جگہ کی ضرورت ہے۔ میرے خیال میں یہ ایک ایسا مقام ہونا چاہیے جو لوگوں کو خوش کرے۔"
مزید لوڈ کریں
No media source currently available