امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی کہہ چکے ہیں کہ وہ چاہتے ہیں ٹک ٹاک میں 50 فی صد اونرشپ امریکہ کے پاس ہو۔ اس سلسلے میں کئی لوگوں سے بات کر چکے ہیں اور بہت سے لوگ اسے خریدنے میں بھی دلچسپی رکھتے ہیں۔
امریکہ کے مشرقِ وسطیٰ کے لیے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف اسرائیل اور حماس میں جنگ بندی معاہدے پر عمل در آمد پر بات چیت کے لیے اسرائیل جا رہے ہیں۔ اسٹیو وٹکوف ممکنہ طور پر بدھ کو اسرائیل میں ہوں گے جہاں وہ جنگ بندی معاہدے کے دوسرے مرحلے پر تبادلۂ خیال کریں گے۔
وائٹ ہاؤس کی ترجمان نے کہا ہے کہ آزاد صحافیوں، پوڈ کاسٹرز، سوشل میڈیا انفلوائنسرز اور کانٹینٹ کریئٹرز کو وائٹ ہاؤس کی کوریج کے لیے پاسز کے حصول کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔
امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو کے درمیان چار فروری کو وائٹ ہاؤس میں ملاقات متوقع ہے۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان گزشتہ برس بھی ملاقات ہوئی تھی جب دورۂ امریکہ کے دوران نیتن یاہو نے صدر ٹرمپ کی رہائش گاہ مارا لاگو جا کر ان سے ملاقات کی تھی۔
یہ ایپ آگ لگنے کے مقامات ، دھویں کی سمت ، ہوا کی رفتار کی پیش گوئی اور انخلا کے راستوں کے بارے میں ہر علاقے کے لوگوں کو براہ راست معلومات فراہم کرتی ہے۔
امریکی صدر نے صحافیوں کو بتایا کہ وہ "انہیں(فلسطینیوں کو ) ایسے علاقے میں رہائش دلانا چاہیں گے جہاں وہ کسی رکاوٹ اوراچانک تبدیلیوں اور اتنے زیادہ تشدد کے بغیر رہ سکیں"۔
کیلی فورنیا کے شہر اکسنارڈ میں قومی محکمہ موسمیات کے ایک ماہر جو سیررڈ نے کہا ہے کہ ، لاس اینجلس میں پیلیسیڈز ، الٹاڈینا اور کیسٹک جھیل کے ارد گرد لگنے والی آگ سے جھلسے ہوئے نشیبی علاقوں کے لئے سیلاب کے خطرے کی وارننگ پیر کے روز سےلاگو ہو گئی ہے ۔
خبر رساں ادارے "ایسو سی ایٹڈ پریس" نے رپورٹ دی ہے کہ ایک اندازے کے مطابق امریکہ بھر میں ایک کروڑ 17 لاکھ تارکین وطن غیر قانونی طور پر رہ رہے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق قانونی دستاویز کے بغیر رہنے والے تارکین وطن میں سب سے بڑی تعداد میکسیکو سے آنے والے افراد کی ہے۔
وائٹ ہاؤس نے کہا کہ ٹیلی فون پر یہ گفتگو " تعمیری " تھی اور یہ کہ دونوں رہنماؤں نے "تعاون کو بڑھانے اور گہرا کرنے پر تبادلہ خیال کیا۔"
ہیگستھ نے پینٹاگان جانے سے قبل پیر کے روز صحافیوں سے کہا کہ اپنے اتحادیوں کے لیے ہم سے بڑھ کر کوئی دوست نہیں ہو گا اور ہمیں آزمانے والے امکانی دشمنوں کے لیے ہم سے بڑھ کر کوئی طاقت ور مخالف نہیں ہو گا۔
بائیڈن انتظامیہ کے پہلے تین برسوں میں امیگریشن میں اتنا اضافہ دیکھا گیا کہ اس سے پہلے صرف 1850 کے عشرے میں دیکھا گیا تھا۔ تاریخ میں تارکینِ وطن کی امریکہ آمد کی لہر آج سے کیسے مختلف تھی اور اس میں کیا پیغام چھپے تھے۔ آئیے جانتے ہیں۔
امریکہ اور کولمبیا میں تارکینِ وطن کی واپسی کے حوالے سے اتفاق ہو گیا ہے جس کے بعد واشنگٹن نے کولمبیا پر پابندیاں عائد نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
مزید لوڈ کریں
No media source currently available