مارکو روبیو کا بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب گزشتہ دنوں افغانستان کی طالبان حکومت اور امریکہ کے درمیان قیدیوں کا تبادلہ ہوا ہے۔
سینیٹ میں نامزد وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ کی توثیق کے لیے جمعے کو ووٹنگ ہوئی تو 50 ارکان نے ان کی حمایت جب کہ 50 نے مخالفت میں ووٹ دیا۔ ووٹ برابر ہونے پر نائب صدر جے ڈی وینس نے بطور کاسٹنگ ووٹ اپنے ووٹ کا استعمال کیا۔
اس حکمنامے نے ملک بھر میں فوری قانونی مشکلات کھڑی کر دی ہیں ، اور امریکہ کی 22 ریاستوں او ر تارکین وطن کے متعدد گروپس کی جانب سے کم از کم پانچ مقدمات سامنے لائے جارہے ہیں ۔ سب سے پہلی سماعت واشنگٹن ، اریزونا ، اوریگن اور الی نوائے کی جانب سے لائے گئے ایک مقدمے کی ہوئی
پیر کے روز اپنی دوسری صدارتی مدت کا حلف اٹھانے کے بعد آفت زدہ علاقوں کا یہ ان کا پہلا دورہ تھا جہاں لوگوں کی زندگیاں سمندری طوفان، جنگل کی آگ اور دیگر قدرتی آفات سے بری طرح متاثر ہوئی ہیں۔
ظاہر امریکہ کے صدر ٹرمپ نے بار بار کسی "ڈیل" کے ساتھ یوکرین ختم کرنے کا عزم کیا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے یوکرین جنگ کے جاری رہنے کی صورت میں عندیہ دیا ہے کہ روس پر مزید پابندیاں عائد کی جا سکتی ہیں۔
وائٹ ہاؤس کی پریس سکریٹری کیرولائن لیویٹ نے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ نے جمعرات کو "538 غیر قانونی تارکین وطن مجرموں کو گرفتار کیا" اور مزید کہا کہ " سینکڑوں " کو فوجی طیارے کے ذریعے ملک بدر کیا گیاہے۔
امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے گرین لینڈ کا کنٹرول ڈنمارک سے لینے کے بیان کے بعد سے قطب شمالی (آرکٹک) کے اس جزیرے کی معدنی دولت عالمی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔
محکمہ انصاف نے ایک بیان میں کہا کہ وہ صدر کے ایگزیکٹو آرڈر کا " بھرپور طریقے سے دفاع" کرے گا جو بقول اسکے "امریکی آئین کی 14ویں ترمیم کی صحیح تشریح کرتا ہے۔"
ریٹکلف ٹرمپ کی پہلی صدراتی مدت میں نیشنل انٹیلی جینس کے ڈائریکٹر رہ چکے ہیں اور وہ سی آئی اے کے اس اعلیٰ ترین عہدے پر فائز ہونے والے پہلے شخص ہیں۔
سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ، سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ولی عہد شہزادے محمد بن سلمان نے یہ بات صدر ٹرمپ کے ساتھ ایک فون کال کے دوران کی ۔ یہ اپنی حلف برداری کے بعد سے ٹرمپ کی کسی غیر ملکی رہنما کے ساتھ پہلی ٹیلی فون کال تھی۔
بدھ کو یوایس اے جی ایم کی قیادت کے لیے اپنی نامزدگی کا اعلان کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ بوزیل اور ان کے خاندان نے مساوات اور انصاف کے امریکی اصولوں کے لیے جدو جہد کی ہے۔
صدر ٹرمپ نے کئی سرکردہ ٹیکنالوجی کمپنیوں کے رہنماؤں سے ملاقات کی اور اسٹار گیٹ کے نام کے مصنوعی ذہانت کی انفرا اسٹرکچر کے منصوبے میں 500 ارب ڈالر کی نجی سرمایہ کاری کا اعلان کیا۔
مزید لوڈ کریں
No media source currently available