خلیجِ میکسیکو کا یہ نام گزشتہ چار صدیوں سے چلا آرہا ہے اور سمجھا جاتا ہے کہ یہ نام اسے ایک مقامی امریکی شہر ’میکسیکو‘ کے نام پر دیا گیا تھا۔
کارٹر جن کا انتقال 29 دسمبر کو 100سال کی عمر میں ہوا تھا ، ان کا سرکاری فیونرل جمعرا ت کو واشنگٹن نیشنل کیتھیڈرل میں ہو گا۔ ۔صدر جو بائیڈن انہیں نذرانہ عقیدت پیش کریں گے ۔
"اگر یرغمالی میرے منصب سنبھالنے تک واپس نہیں آئے تو مشرقِ وسطیٰ میں قیامت برپا ہو جائے گی اور یہ حماس کے لیے اچھا نہیں ہوگا، اور سچ تو یہ ہے کہ یہ کسی کے لیے بھی اچھا نہیں ہوگا۔"
ڈسٹرکٹ جج ایلین کینن نے محکمہ انصاف کو ہدایت کی کہ وہ اس رپورٹ کو اس وقت تک جاری نہ کریں جب تک کہ وفاقی اپیل عدالت ٹرمپ کے دو سابق ساتھی مدعا علیہان کی درخواست پر فیصلہ نہ سنا دے۔
امریکیوں کے خیالات کے بارے میں ایک حالیہ عوامی جائزے کی تفصیلات اس وقت سامنے آئیں ہیں جب امریکہ ایک نئی ریپبلیکن انتظامیہ کے دور کی طرف بڑھ رہا ہے۔ اس ماہ کی بیس تاریخ کو ڈونلڈ ٹرمپ دوسری مرتبہ اپنے دور صدارت کا آغاز کریں گے
وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ گوانتا نامو بے میں قید محمد رحیم ال۔افغانی کے بدلے افغانستان میں 2022 میں قید کیے گئے تین امریکیوں کی واپسی کی کوشش کر رہی ہے ۔
دسمبر 1979 میں جس دن سوویت کمانڈوز نے افغان صدر حفیظ اللہ امین کو کابل میں قتل کیا تو کارٹر نے مجاہدین کو ہتھیار اور تربیت دینے کی منظوری دے دی تھی اور دو ہفتے سے بھی کم میں ہتھیاروں کی پہلی کھیپ پاکستان پہنچ گئی تھی۔
بھارت کی ریاست گجرات سے تعلق رکھنے والی آتھوس کیمیکلز اور ریکسوٹر کیمیلز پر بروکلین میں اجزا کی تقسیم اور انہیں تقسیم کرنے کے لیے سازش کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔
امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی سمیت متعدد ریاستوں میں شدید برفباری، اسکول اور سرکاری دفاتر بند ہو گئے، مزید جانتے ہیں عمران جدون کی رپورٹ میں۔
یو ایس ٹریژری نے چھ ماہ تک برقرار رہنے والا ایک عام لائسنس جاری کیا جو گزشتہ ماہ بشارالاسد حکومت کے خاتمے کے بعد بننے والی شامی حکومت کو توانائی کی فروخت سمیت کچھ لین دین کی اجازت دیتا ہے۔
سلیوان نے بھارت کے اپنے دو روزہ دورے کے دوسرے دن نئی دہلی میں ایک تقریب کے دوران کہا ہے کہ امریکہ ان قدیم ضابطوں کو ختم کرنے کے لیے ضروری اقدامات کو حتمی شکل دے رہا ہے جو بھارت کے اہم جوہری اداروں اور امریکی کمپنیوں کے درمیان سویلین نیوکلیئر تعاون کی راہ میں رکاوٹ بنے ہوئے ہیں۔
مزید لوڈ کریں
No media source currently available