امریکی ریاست اوہائیو سے سینیٹر منتخب ہونے والے جے ڈی وینس کو ری پبلکن پارٹی کی طرف سے الیکشن 2024 کے لیے نائب صدر کا امیدوار منتخب کیا گیا تھا۔ 20 جنوری کو نائب صدر کا عہدہ سنبھالنے والے جے ڈی وینس کیسے اس عہدے کے لیے منتخب ہوئے اور ان کا تعلیمی کریئر کیسا رہا؟ جانیے اس رپورٹ میں۔
میلانیا ٹرمپ امریکہ کی خاتونِ اول کی حیثیت سے ایک بار پھر وائٹ ہاؤس آنے والی ہیں۔ قبل ازیں وہ 2016 کے بعد چار برس یہاں کی مکین رہ چکی ہیں۔ ان کی زندگی پر ایک نظر ڈالتے ہیں اس ویڈیو میں۔
منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عندیہ دیا ہے کہ وہ پیر کو عہدہ سنبھالنے کے بعد ’’غالب امکان ہے‘‘ ٹک ٹاک کو پابندی ختم کرانے کے لیے 90 دن کی مہلت دیں گے۔
صدر کی تقریبِ حلف برداری کے دن امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 11 اور زیادہ سے زیادہ منفی پانچ سینٹی گریڈ متوقع ہے۔
منتخب صدر ٹرمپ نے سوشل پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر ایک بیان میں کہا ہے کہ کیپٹل ون ارینا پیر کو حلف برداری کی تقریب براہِ راست دکھانے کے لیے کھلا ہو گا اور وہاں پریڈ بھی ہو گی۔
امریکہ کے منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ پیر کو اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ وائس آف امریکہ کی صبا شاہ خان نے ریاست ورجینیا میں موجود پاکستانی امریکی کمیونٹی سے یہ جاننے کی کوشش کی کہ انہیں نئی حکومت سے کیا توقعات ہیں اور وہ کن مسائل کے حل کو ترجیح دیتے ہیں۔
ٹرمپ کی حلف برداری کی تقریب یو ایس کیپٹل کے روٹانڈا ہال میں ہو گی۔ اس سے قبل کیپٹل بلڈنگ کے باہر کھلے میدان میں ہونا تھی جس میں تقریباً بڑی تعداد میں لوگوں کی شرکت متوقع تھی۔ مگر سردی کی وجہ سے یہ تقریب بلڈنگ کے اندر منتقل کر دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ ٹرمپ اور شی کے درمیان فون پر ہونے والی یہ گفتگو بیجنگ کے اس اعلان کے چند گھنٹے بعد ہوئی جس کے مطابق چین کے نائب صدر ہان زینگ ٹرمپ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے واشنگٹن آرہے ہیں۔
انہوں نے دو بار امریکہ کے صدر کی حیثیت سے اپنے انتخاب پرامریکی عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ،"میں ہر شہری سے کہتا ہوں کہ میں آپ کے لیے لڑوں گا۔ آپ کے خاندان اور آپ کے مستقبل کے لیے۔ اور جب تک میرے جسم میں ایک سانس بھی باقی ہے۔ ہر روز میں آپ کے لیے جدوجہد کروں گا۔"
اوشا وینس 1986 میں کیلی فورنیا میں بھارتی تارکین وطن والدین کے ہاں پیدا ہوئی تھیں ۔ وہ ییل یونیورسٹی کی تعلیم یافتہ ایک وکیل ہیں جو سپریم کورٹ کے دو قدامت پسند ججز کی کلرک رہ چکی ہیں ۔ وینس اور ان کی ملاقات لاء اسکول میں ہوئی تھی ۔ 2014 میں ان دونوں کی شادی ہوئی اور ان کے تین بچے ہیں ۔
اس سے قبل 1985 میں صدر ڈونلڈ ریگن کی دوسری مدت صدارت کی حلف برداری کی تقریب شدید موسم کے باعث روٹنڈا میں منتقل کی گئی تھی۔ اس دن کے بعد سے اب ایسا ہوا ہے کہ پیر 20 جنوری 2025 کےلیےکی گئی موسمی پیش گوئی کے مطابق حلف بردار ی کے اس دن درجہ حرارت کم ترین سطح پر ہوگا۔
مزید لوڈ کریں
No media source currently available