رسائی کے لنکس

ٹرمپ کی حلف برداری سے قبل 'پیپلز مارچ'

امریکہ کے منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری سے قبل واشنگٹن ڈی سی میں 'پیپلز مارچ' ہو رہا ہے جس میں خواتین بڑی تعداد میں شریک ہیں۔ مظاہرین خواتین کے حقوق، ایل جی بی ٹی کمیونٹی اور تارکینِ وطن کے حقوق کے تحفظ کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ واشنگٹن ڈی سی کے فرینکلن اسکوائر پر سینکڑوں افراد پلے کارڈز اور بینرز اٹھائے جمع ہیں اور وہ مطالبات کے حق میں نعرے بازی بھی کر رہے ہیں۔ یہ ریلی ایسے وقت ہو رہی ہے جب منتخب صدر ٹرمپ پیر کو اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے اور اس سے قبل وہ اتوار کو ڈی سی کے کیپٹل ارینا میں اپنے حامیوں کے ایک بڑے جلسے سے خطاب بھی کریں گے۔


XS
SM
MD
LG