امریکہ میں صدر کی تقریبِ حلف برداری میں شرکت کے لیے غیر ملکی رہنماؤں کو دعوت دینے کی روایت نہیں ہے البتہ نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کئی رہنماؤں کو مدعو کیا ہے
امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا کے جنوبی علاقوں میں دومقامات پر لگی آگ پر فائر فائٹرز نے قابو پانے میں کسی حد تک پیش رفت کی ہے۔
امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے الوداعی خطاب میں کہا ہے کہ امریکہ میں بہت زیادہ دولت، طاقت اور اثر و رسوخ 'اولیگاریکی' کی شکل اختیار کر رہے ہیں جس سے امریکہ میں پوری جمہوریت، بنیادی حقوق اور آزادیوں کو حقیقت میں خطرات لاحق ہیں۔
وفاقی پابندی کے حکم نامے کے تحت ایپ کی بندش ذرہ مختلف طریقے سے ہو گی کیونکہ حکم نامے میں ایپل یا گوگل کے ایپ اسٹورز سے ٹک ٹاک ایپ کے نئے ڈاؤن لوڈ روک دیے جائیں گے، جب کہ اس ایپ کو پہلے سے استعمال کرنے والے امریکی صارفین کو کچھ عرصے تک سروسز مہیا ہوتی رہیں گی۔
اسرائیل اور فلسطینی عسکریت پسند تنظیم حماس کے درمیان غزہ میں جنگ بندی سے متعلق حال ہی میں پیش رفت ہوئی ہے۔ کیا فریقین جنگ بندی پر رضا مند ہو جائیں گے اور یہ معاہدہ کتنا کار آمد ثابت ہوگا۔ جانیے اس رپورٹ میں۔
امریکہ کے شہر لاس اینجلس میں لگنے والی آگ کی وجہ جاننے کے لیے وفاقی سطح پر تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ آٹھ روز قبل لگنے والی آگ مکمل طور پر تاحال نہیں بجھائی جا سکی ہے۔
ہم پہلے ہی تقریباً 2500 افراد کو تازہ خوراک مہیا کر چکے ہیں جبکہ ہیلتھ سنٹرز کے ذریعہ اتمام عمر کے افراد کو طبی خدمات فراہم کی جائیں گی۔ اپنا
اس فہرست میں جن کمپنیوں کو شامل کیا گیا ہے ان میں سنکیانگ میں اہم معدنیات کی کان کنی اور پراسیسنگ کرنے والی کمپنیاں شامل ہیں۔ یہ وہ علاقہ ہے جہاں بیجنگ پر 10 لاکھ سے زائد ایغوروں اور دیگر مسلم اقلیتوں کو حراستی مراکز کے نیٹ ورک میں قید کرنے اور مشقت لینے کا الزام ہے۔
ڈبلیو ڈبلیو ایف کے صدر اور تجزیہ کار عادل نجم کا کہنا ہے کہ لاس اینجلس میں آگ پہلے بھی لگتی تھی لیکن اس بار اس میں دیکھی جانے والی شدت کا تعلق ماحولیاتی تبدیلیوں سے بھی ہے۔ ارم عباسی نے عادل نجم سے گفتگو میں یہ جاننے کی کوشش کی کہ آخر لاس اینجلس میں لگنے والی آگ کا تعلق ماحولیاتی تبدیلی سے کیسے ہے؟
جنگلات میں جب آگ لگتی ہے تو وہ تیزی سے پھیلتی چلی جاتی ہے۔ اس پر قابو پانا کیوں مشکل ہوتا ہے اور جنگلات کی آگ بجھانے کے لیے کیا طریقے استعمال کیے جاتے ہیں؟ دیکھیے اس ویڈیو میں۔
رپورٹ کے مطابق ٹرمپ نے اپنے منصوبوں پر عمل درآمد کرانے کے لیے اپنی نجی اور سرکاری دونوں حیثیتوں میں کوششیں کیں۔
مزید لوڈ کریں
No media source currently available