بیجنگ نے کہا ہے کہ اس کا مقصد امریکہ کے ساتھ اپنے تعلقات کو فروغ دینا، باہمی احترام ، پرامن بقائے باہمی اور اس تعاون میں اضافہ کرنا ہے جس سے دونوں ملک فیض یاب ہو سکیں۔
گزشتہ دو برس کے دوران کم از کم آٹھ ریاستوں نے ایسی پابندیاں عائد کی ہیں جب کہ متعدد ریاستوں میں ایسے اقدامات زیرِ غور ہیں۔
بہت سی کمپنیوں نے اس پلیٹ فارم کو خریدنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے لیکن چین میں قائم ٹک ٹاک کی مالک کمپنی بائٹ ڈانس کے مالک متعدد بار کہہ چکے ہیں کہ وہ اسے فروخت کرنے کا ارادہ نہیں رکھتے۔
اکنا کے مطبق ان مسلم خاندانوں کو شدید مالی نقصان ہوا اور ان کے گھر اور کاریں بھی آگ میں جل گئیں۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر کے مطابق ان خاندانوں کو شیلٹر، خوراک اور گرم کپڑوں جیسی ضروری امداد فراہم کر رہی ہے۔
کیوبا کے سول گروپس کے مطابق دن کے دوران ایک درجن سے زیادہ ان لوگوں کو رہا کر دیا گیا جنہیں مختلف جرائم پر سزا دی گئی تھی اور جن میں سے کچھ کو اس کے بعد گرفتار کیا گیا تھا جب انہوں نے 2021 کے تاریخی مظاہروں میں حصہ لیا تھا۔
ایف ڈی اے نے پابندی عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ طبی سائنس کی کچھ تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ لیبارٹری میں اس رنگ کے چوہوں پر استعمال سے انہیں کینسر ہو جاتا ہے۔ ایک قانون کے تحت ایف ڈی اے کو یہ اختیار حاصل ہے کہ وہ انسانوں اور جانوروں میں کینسر کا سبب بننے والی کسی بھی چیز پر پابندی عائد کر سکتا ہے۔
امریکہ میں صدر کی تقریبِ حلف برداری میں شرکت کے لیے غیر ملکی رہنماؤں کو دعوت دینے کی روایت نہیں ہے البتہ نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کئی رہنماؤں کو مدعو کیا ہے
امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا کے جنوبی علاقوں میں دومقامات پر لگی آگ پر فائر فائٹرز نے قابو پانے میں کسی حد تک پیش رفت کی ہے۔
امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے الوداعی خطاب میں کہا ہے کہ امریکہ میں بہت زیادہ دولت، طاقت اور اثر و رسوخ 'اولیگاریکی' کی شکل اختیار کر رہے ہیں جس سے امریکہ میں پوری جمہوریت، بنیادی حقوق اور آزادیوں کو حقیقت میں خطرات لاحق ہیں۔
وفاقی پابندی کے حکم نامے کے تحت ایپ کی بندش ذرہ مختلف طریقے سے ہو گی کیونکہ حکم نامے میں ایپل یا گوگل کے ایپ اسٹورز سے ٹک ٹاک ایپ کے نئے ڈاؤن لوڈ روک دیے جائیں گے، جب کہ اس ایپ کو پہلے سے استعمال کرنے والے امریکی صارفین کو کچھ عرصے تک سروسز مہیا ہوتی رہیں گی۔
اسرائیل اور فلسطینی عسکریت پسند تنظیم حماس کے درمیان غزہ میں جنگ بندی سے متعلق حال ہی میں پیش رفت ہوئی ہے۔ کیا فریقین جنگ بندی پر رضا مند ہو جائیں گے اور یہ معاہدہ کتنا کار آمد ثابت ہوگا۔ جانیے اس رپورٹ میں۔
امریکہ کے شہر لاس اینجلس میں لگنے والی آگ کی وجہ جاننے کے لیے وفاقی سطح پر تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ آٹھ روز قبل لگنے والی آگ مکمل طور پر تاحال نہیں بجھائی جا سکی ہے۔
مزید لوڈ کریں
No media source currently available