نئے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو جب سینیٹر تھے تو پاکستان کی سیکیورٹی امداد بند کرنے کے لیے سینیٹ میں ایک بل بھی لا چکے ہیں۔ وزیر خارجہ بننے کے بعد ان کے پاکستان سے متعلق مؤقف میں کوئی فرق آئے گا؟ سینئر صحافی اور پالیسی اینالسٹ رضا رومی کا تجزیہ
الفا یونانی الفابیٹ کاپہلا حرف ہے۔ اکییسویں صد ی کی پہلی جنریشن کو یہ نام سماجی تجزیہ کار اور ایک ڈیمو گرافر مارک میک کرنڈل نے دیا ہے جن کا کہنا ہے کہ یہ ایک ایسی جنریشن کے لیے مناسب نام ہے جو ایک پوری نئی حقیقت کا آغاز کر رہی ہے۔
فلوریڈا کے شہر جیکسن ول میں سرد موسم کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔ جیکسن ول انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو موسم کی صورتِ حال کے باعث منگل کی شام بند کیا گیا تھا جو بدھ کو کھلنے کا امکان ہے۔ کئی مقامات پر اسکول اور سرکاری دفاتر بھی بند ہیں۔
خارجہ امور کے مشیر یوری اشاکوف نے کہا کہ اگر ٹرمپ کی ٹیم دل چسپی ظاہر کرتی ہے تو شی اور پوٹن نے امریکہ کے ساتھ مشترکہ مفادات اورباہمی احترام کی بنیاد پر تعلقات استوار کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے
امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چھ جنوری 2021 کو کیپٹل ہِل میں ہنگامہ آرائی کے الزام میں سزاؤں کا سامنا کرنے والے افراد کو صدارتی حکم کے تحت معافی دینے کے اپنے اقدام کا دفاع کیا ہے۔
اس موقع پر محکمہ خارجہ کے داخلی دروازے پر جمع ہونے والے سینکڑوں لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے روبیو نے امریکی قومی مفادات پر مرکوز خارجہ پالیسی کے لیے اپنی وابستگی پر زور دیا۔
صدر ٹرمپ نے پیر کے روز اپنی پہلی صدارتی تقریر میں کیلی فورنیا میں آگ بجھانے کی کوششوں پر تنقید کی تھی۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ جمعے کو کیلی فورنیا کا دورہ کریں گے۔
اے پی کے مطابق ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکہ اس لیے ڈبلیو ایچ او کو چھوڑ رہا ہے کیونکہ یہ ادارہ چین سے جنم لینے والی وباء کوویڈ۔19 اور صحت کے دیگر کئی عالمی بحرانوں سے نمٹنے میں ناکام رہا اور وہ اپنے اندر اصلاحات نہیں کر سکا اور نہ ہی رکن ممالک کے نامناسب سیاسی اثر و رسوخ سے خود کو باہر نکال سکا ہے۔
واشنگٹن میں محکمہ خارجہ میں ہونے والی یہ ملاقات اس بات کا اشارہ دی گی کہ بیجنگ کا مقابلہ کرنا نئے صدر کے لیے اولین ترجیح ہے۔
ٹرمپ کے دستخط کردہ آرڈرز کو ان کے آفیشلز "کامن-سینس امیگریشن پالیسیز" قرار دے رہے ہیں۔ ان احکامات میں امریکہ کی جنوبی سرحد پر نیشنل ایمرجنسی کا نفاذ، مسلح افواج کی تعیناتی، سرحدی دیوار کی تعمیر، اسائلم کا خاتمہ اور امریکہ میں پیدا ہونے والے کچھ بچوں کی پیدائشی شہریت کا خاتمہ اور دیگر شامل ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری کے دن ہی امریکہ کی سینیٹ نے ملک کے نئے وزیرِ خارجہ کی متفقہ منظوری دے دی ہے۔
امریکہ میں سرکاری محکموں کی اصلاحات کے لیے بنائے گئے نئے محکمے ’ڈپارٹمنٹ آف گورنمنٹ ایفیشنسی‘ سے راماسوامی کی علیحدگی کے بعد اب اس محکمے کی قیادت صرف ایلون مسک کریں گے۔
مزید لوڈ کریں
No media source currently available