|
امریکہ کے نئے وزیر خارجہ مارکو روبیو نے منگل کو ملک کے اعلیٰ ترین سفارت کار کی حیثیت سے محکمہ خارجہ کا دورہ کیا جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔
اس موقع پر محکمہ خارجہ کے داخلی دروازے پر جمع ہونے والے سینکڑوں لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے روبیو نے امریکی قومی مفادات پر مرکوز خارجہ پالیسی کے لیے اپنی وابستگی پر زور دیا۔
انہوں نے کہا کہ "ہمارا مشن ایسی کوئی بھی چیز ہوگی جو ہمیں مضبوط، یا محفوظ یا زیادہ خوشحال بناتی ہے۔"
روبیو نے مزید کہا کہ امریکہ تنازعات سے بچنے کی کوشش کرے گا جبکہ قومی سلامتی پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گا اور نہ ہی بنیادی اقدار کی قربانی دے گا۔
یہ تسلیم کرتے ہوئے کہ تبدیلیاں ناگزیر ہیں, مارکو روبیو نے وہاں پر جمع اسٹاف کو یقین دلایا کہ تبدیلیاں ہوں گی، لیکن یہ تبدیلیوں تباہ کن نہیں ہوں گی اور نہ ہی ان کا مقصد کسی کو سزا دینا ہے۔
وزیر خارجہ نےامریکی فارن سروس ورک فورس کا شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے اپنے نئے کردار میں کچھ خاص کام کرنے کی خواہش کا اظہارکرتے ہوئے کہا۔
"میں آپ کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں - ان تمام لوگوں کا جو باہر کی دنیا میں اور بیرون ملک خدمات انجام دے رہے ہیں، کچھ ایسے مقامات پر جو مضبوط اور مستحکم ہیں، اور دوسرے جو زیادہ کمزور اور خطرناک ہیں۔
انہوں نے مزید کہا،"میں مقامی طور پر ملازمت کرنے والے عملے، ان ممالک کے شہریوں کا بھی شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جو ہمارے ساتھ کام کرتے ہیں۔"
ملک کے وزیر خارجہ کے لیے سینیڑ مارکو روبیو کی کانگریس نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارت کے پہلے دن ہی متفقہ طور پر منظوری دی تھی۔
وہ ٹرمپ انتظامیہ میں سینیٹ سے نامزدگی کی توثیق حاصل کرنے والے کابینہ کے پہلے رکن ہیں۔
فورم