امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان کی حکومت کی طرح ان وسیع کوششوں کو پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا جس کے تحت ہزاروں وفاقی ملازمین میں کمی اور مرکزی حکومت کا حجم کم کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے امیگریشن پر مزید سخت پالیسی اختیار کرنے کابھی عندیہ دیا ہے۔
ای میل کے جواب کے لیے پیر کو ایسٹرن اسٹیںڈرڈ ٹائم کے مطابق رات گیارہ بج کر 59 منٹ تک کی مہلت دی گئی ہے۔
امریکہ میں تعلیم حاصل کرنے کے لیے جب آپ کو ایڈمیشن اور ویزا مل جائے تو امریکہ پہنچنے سے قبل کن ٹپس پر عمل کرنا چاہیے؟ جانیے وائس آف امریکہ اردو کی سیریز 'اسٹڈی اِن امریکہ' کی اس ویڈیو میں۔
صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں کہا کہ وہ 40 سال سے زائد عرصے تک ملک کے لیے خدمات اور بطور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف خدمات پر جنرل براؤن کے مشکور ہیں۔
امریکہ کے ریاست میری لینڈ میں تین روزہ کنزرویٹو پولیٹیکل ایکشن کانفرنس (سی پی اے سی) جاری ہے۔ ہر سال منعقد ہونے والی اس کانفرنس میں بین الاقوامی قدامت پسند کارکن، سیاست دان، کنزرویٹو تنظیمیں اور میڈیا شخصیات شرکت کرتی ہیں۔ پہلے روز امریکی نائب صدر جےڈی وینس نے کانفرنس سے خطاب کیا۔
انہوں نے نوٹ کیا کہ مسافر طیاروں میں سیٹیں کشش ثقل کی قوت سے 16 گنا تک کے اثرات کو برداشت کرنے کے لیے ڈیزائن کی جاتی ہیں۔ سیٹ بیلٹوں نے طیارے میں الٹے لٹک جانے والے مسافروں کو اس وقت گرنے سے بچائے رکھا جب جہاز ٹورنٹو پیئرسن انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے رن وے پر مکمل طور پر الٹا ہوگیا۔
اپنے خطاب میں نائب صدر جے ڈی وینس کا کہنا تھا کہ یورپی ممالک کو "سب سے بڑا خطرہ بغیر تصدیق کے آنے والے غیر ملکی تارکینِ وطن" کی آمد سے ہے۔ اُنہوں نے سابق صدر جو بائیڈن کی امیگریشن پالیسی اور غیر ملکی قیادت سے نمٹنے کی پالیسی پر بھی تنقید کی۔
چین کے سیکشن میں ثقافتی اور ماحولیاتی مسائل پر چین کی مدد کرنے اور اتحادیوں کے ساتھ کام کرنے کے ذکر کو ترک کر دیا گیا ہے۔
ایسو سی ایٹڈ پریس اور نیشنل اوپینین سنٹر فار پبلک افئیرز ریسرچ ، این او آر سی ،کے ایک سروے سے ظاہر ہوا ہے کہ امریکہ کے 64 فیصد بالغ افراد کا کہنا ہے کہ ہوائی جہاز کا سفر’ بہت محفوظ ‘یا ’کسی حد تک‘ محفوظ ہے ۔ جب کہ گزشتہ سال 71 فیصد نے اس رائے کا اظہار کیا تھا۔
تحقیق کی مصنفہ ، بیکا ٹیلر، جو یونیورسٹی آف الی نوے کے زراعت اور کنزیومر اکنامکس ڈیپارٹمنٹ میں اسسٹنٹ پروفیسر ہیں، کہتی ہیں کہ لاس اینجلس کاونٹی میں لوگوں کے ٹریفک میں پھنسنے سے فاسٹ فوڈ ریستوران جانے میں ایک فیصد اضافہ دیکھا گیا جو کہ سالانہ 12 لاکھ کی تعداد بنتی ہے۔
رضی صاحب کا آبائی تعلق متحدہ ہندوستان کے صوبے بہار کے تاریخی شہر گیا سے تھا۔ روایت ہے کہ مہاتما بودھ کو نروان اسی علاقے میں ملا تھا۔ شاید اس سرزمین کا ہی اثر تھا کہ رضی صاحب انتہائی صلح جو طبیعت کے مالک تھے۔ میں نے انہیں کبھی کسی سے الجھتے یا اونچی آواز میں بات کرتے نہیں دیکھا۔
مزید لوڈ کریں
No media source currently available