صدر ٹرمپ کے انتظامی حکم میں کہا گیا ہے کہ کاغذ کے اسڑا بے کار ہیں۔ انہیں بنانے میں کیمکلز استعمال کیے جاتے ہیں جو انسانی صحت کے لیے خطرہ ہیں۔ وہ پلاسٹک کے مقابلے میں مہنگے ہوتے ہیں اور وہ اکثر استعمال کے دوران ٹوٹ جاتے ہیں جس کی وجہ سے بہت سے صارفین کو کئی اسٹرا استعمال کرنے کی ضرورت پڑتی ہے۔
کیا آپ اعلیٰ تعلیم کے لیے امریکہ پڑھنے جانا چاہتے ہیں؟ اگر ہاں تو وائس آف امریکہ کی ’اسٹڈی ان امریکہ‘ سیریز میں ہم آپ کو بتائیں گے کہ آپ امریکہ کیسے پہنچ سکتے ہیں؟ سب سے پہلے یہ دیکھ لیتے ہیں کہ امریکہ کی پانچ ٹاپ یونیورسٹیز کون سی ہیں۔
پینسلوینیا اسمبلی کے دیہی ارکان کا خیال تھا کہ اسپتال صرف فلاڈلفیا شہر کے لوگوں کے لیے ہوگا اس لیے انہوں نے اس کی حمایت سے قدم پیچھے ہٹھا لیا تھا۔
امریکہ کی ریاست ایریزونا کے ایک ہوائی ڈے پر دو چھوٹے پرائیوٹ طیاروں میں ٹکر میں ایک شخص ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ پیر کو اسکاٹسڈل ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران ایک طیارہ رن وے سے اتر گیا اور پارکنگ میں کھڑے ایک اور طیارے سے ٹکرا گیا۔
صدر ٹرمپ نے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کے دوران کہا کہ "یہ ایک بڑی ڈیل ہے۔" ان کے بقول "یہ امریکہ کو دوبارہ امیر بنانے کی ابتدا ہے۔"
امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حماس کی جانب سے گزشتہ ہفتے رہا کیے جانے والے یرغمالوں کی صحت اور یرغمالوں کی رہائی سے متعلق حماس کے حالیہ اعلان پر مایوسی کا اظہار کیا۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے دوسرے دور اقتدار میں امریکہ اول کی پالیسی پر پیرا عمل ہوتے ہوئے تجارت کو امریکہ کے بین الاقوامی تعلقات میں مرکزی حیثیت دی ہے جبکہ بھارت کے وزیر اعظم نر یندر مودی کی حکومت نے عندیہ دیا ہے کہ نئی دہلی درآمدات پر ٹیرف کے معاملے پر امریکی خدشات کو کسی حد تک کم کرنے کو تیار ہے۔
امریکی ٹکسال نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا تھا کہ 2024 کے مالی سال کے دوران جو 30 ستمبر کو ختم ہوا تھا، ایک سینٹ کے تین ارب 20 کروڑ سکے ڈھالنے پر 8 کروڑ 53 لاکھ ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑا تھا۔ تفصل کے مطابق ایک سینٹ کا سکہ ڈھالنے پر لگ بھگ پونے چار سینٹ خرچ ہوئے۔
آرٹیفیشل انٹیلی جینس پر یہ سربراہی اجلاس تین پہلوؤں کو اجاگر کرتا ہے جن میں یورپ کا اس شعبے کے قواعد اور سرمایہ کاری پر توجہ مرکوز کرنا، چین کا اے آئی کی ریاستی حمایت یافتہ بڑی ٹیک کمپنیوں کے ذریعے رسائی بڑھانا اور امریکہ کا دوسروں کو فیصلے کرنے کی اجازت دینے کے نظریے کو فروغ دینے کا پہلو شامل ہے۔
صدر نے ایک بار پھر کہا کہ امریکہ غزہ کا کنٹرول سنبھال لے گا اور فسلطینیوں کو کہیں اور منتقل کردیا جائے گا۔
ہوائی میں عام طور پر دھوپ چمکتی رہتی ہے، فضا صاف ہے اور ساتھ ہی وقفے وقفے سے بارش ہوتی رہتی ہے جو قوسِ قزح یا دھنک بننے کے لیے درکار بہترین ماحول ہے۔
مزید لوڈ کریں
No media source currently available