رسائی کے لنکس

ایریزونا: لینڈنگ کے دوران پرائیوٹ جیٹس میں ٹکر

امریکہ کی ریاست ایریزونا کے اسکاٹسڈیل ایئرپورٹ پر پیر کو لینڈنگ کے دوران دو پرائیوٹ جیٹس میں ٹکر سے ایک شخص ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔ حکام کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب لینڈنگ کے دوران چھوٹا طیارہ رن وے اتر گیا اور پارکنگ میں کھڑے ایک اور پرائیوٹ جہاز سے ٹکرا گیا۔ حکام کے مطابق لینڈنگ کرنے والے جہاز میں دو پائلٹوں سمیت چار افراد سوار تھے جب کہ پارک طیارے میں ایک شخص موجود تھا۔ رپورٹس کے مطابق لینڈنگ کرنے والا طیارہ راک بینڈ ’ماٹلی کرو‘ کے رکن وینس نیل کا تھا۔ البتہ وہ اس میں سوار نہیں تھے۔ حکام نے رن وے کو بند کر دیا ہے اور حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔


XS
SM
MD
LG