صدر ٹرمپ نے ہفتے کو سماجی رابطے کی سائٹ ٹروتھ سوشل پر ایک بیان میں کہا ہے کہ حماس نے صرف تین یرغمالوں کو رہا کیا ہے جن میں ایک امریکی شہری بھی شامل ہے اور وہ تمام ٹھیک حالت میں نظر آ رہے ہیں۔
امریکہ میں تعلیم حاصل کرنے کے لیے ایف ون ویزا کیسے حاصل کیا جا سکتا ہے؟ جانیے وائس آف امریکہ اردو کی سیریز 'اسٹڈی ان امریکہ' کی اس ویڈیو میں۔
بدھ کے روز پاناما پہنچے والے افراد کے متعلق بتایا گیا ہے کہ انہیں غیرقانونی طور پر امریکی سرحد عبور کرنے کے جرم میں پکڑا گیا تھا اور ان کا کوئی مجرمانہ ریکارڈ نہیں ہے۔
جے ڈی وینس کے تبصروں نے سیکیورٹی کانفرنس میں موجود رہنماؤں اوراعلیٰ عہدے داروں کو حیران کر دیا جو یہ توقع کر رہے تھے کہ امریکی نائب صدر کی تقریر یوکرین اور روس پر مرکوز ہو گی۔جب کہ انہوں اس مسئلے کا سرسری ذکر کیا۔
امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ روس اور چین کے ساتھ جوہری ہتھیاروں کے کنٹرول پر مذاکرات دوبارہ شروع کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ وہ اپنے دفاعی بجٹ کو نصف کرنے پر متفق ہو جائیں گے۔
امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ممبئی حملوں کے مبینہ منصوبہ ساز و سہولت کار تہور رانا کو بھارت کے حوالے کرنے کا اعلان کیا ہے۔ 26 نومبر 2008 کو ممبئی میں ہونے والے حملوں میں 160 سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔ بھارت کا ان حملوں میں تہور رانا کے کردار کے بارے میں کیا دعویٰ ہے؟ بتا رہے ہیں اسد حسن۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی کی جمعرات کو ہونے والی ملاقات میں کئی اہم امور پر تبادلہ خیال ہوا ہے۔ ماہرین کہتے ہیں کہ دونوں ملک تجارت، دفاع اور تعاون سمیت مختلف شعبوں میں مل کر کام کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔ امیریکین انٹرپرائز انسٹی ٹیوٹ کے سدآنند دھومے کی ارم عباسی سے گفتگو۔
صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ ٹک ٹاک کے لیے ان کی 75 دن کی ڈیڈ لائن میں توسیع کی جا سکتی ہے۔ ان کے بقول وہ ٹک ٹاک کی خریداری کے حوالے سے متعدد افراد سے بات چیت کر رہے ہیں اور ممکنہ طور پر فروری میں اس پلیٹ فارم کے مستقبل کا فیصلہ ہو جائے گا۔
امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ بھارت کو اربوں ڈالر کے دفاعی سازوسامان فروخت کریں گے جس کے نتیجے میں اسٹیلتھ لڑاکا طیارے ایف 35 کی فراہمی کی راہ ہموار ہو گی۔
امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکہ اور بھارت کے اقتصادی تعلقات کے "منصفانہ اور باہمی تعاون" پر مبنی ہونے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ امریکی تجارتی خسارے کو کم کرنا چاہتے ہیں جس میں ممکنہ طور پر تجارتی محصولات میں اضافہ شامل ہے۔
ٹرمپ کے نامزد وزیر تجارت ہاورڈ لاٹنک نے بتایا کہ انتظامیہ جوابی محصولات کے دائرے میں آنے والے ہر ملک کا الگ الگ جائزہ لے گی اور یہ کارروائی یکم اپریل تک مکمل ہو جائے گی۔
مزید لوڈ کریں
No media source currently available