جو کام میری ایم بی اے اور الیکٹریکل انجنئیرنگ کی ڈگریوں نے نہ کیا ایک چھوٹے سے دیسی اسٹور کے ایک چھوٹے سے ریفرینس سے تکمیل کو پہنچا۔ ایک چھوٹی سی ٹیکنیکل کمپنی کے مالک نے مجھے چھ ڈالر فی گھنٹہ پر ملازم رکھا اور چھ ماہ میں مجھے گرین کارڈ دلوا دیا
امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو نے ریاض میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ساتھ ملاقات کی ہے۔ مارکو روبیو یوکرین پر روس کے ساتھ بات چیت کے لیے سعودی عرب میں ہیں۔ روس کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ بات چیت یوکرین میں جنگ کے خاتمے اور روس اور امریکہ کے وسیع تر تعلقات کی بحالی پر مرکوز ہوسکتی ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے "بارڈر زار" نے کہا ہے کہ وہ امیگریشن ایجنٹس کی جانب سے غیر قانونی تارکینِ وطن کی گرفتاریوں کی تعداد سے خوش نہیں ہیں۔
امریکہ میں ہر سال فروری کے تیسرے پیر کو ملک کے دو سابق صدور جارج واشنگٹن اور ابراہم لنکن کی پیدائش کے مہینے کی نسبت سے 'پریزیڈنٹس ڈے' یعنی یومِ صدور منایا جاتا ہے۔
امریکہ کی متعد ریاستیں سردی کی شدید لہر کے زد میں ہیں۔ اس دوران سیلاب، تیز ہوا کے بگولوں، برف باری اور مٹی کے تودے گرنے کا بھی اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ بارش سے آنے والے سیلاب کے دوران دو افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی جا چکی ہے۔
امریکی ریویوز ویب سائٹ 'ییلپ' کے مطابق امریکہ میں گزشتہ برس ناشتے اور برنچ کےلگ بھگ چھ ہزار 421 کاروبار کھلے ہیں۔ یہ 2019 کے مقابلے میں 23 فی صد زیادہ زیادہ ہے۔
امریکہ اور روس کے حکام کی آنے والے دنوں میں سعودی عرب میں ملاقات کا امکان ہے۔ اس ملاقات میں روس کی یوکرین میں لگ بھگ تین سال سے جاری جنگ کے خاتمے کے لیے بات چیت ہوگی۔
صدر ٹرمپ نے ہفتے کو سماجی رابطے کی سائٹ ٹروتھ سوشل پر ایک بیان میں کہا ہے کہ حماس نے صرف تین یرغمالوں کو رہا کیا ہے جن میں ایک امریکی شہری بھی شامل ہے اور وہ تمام ٹھیک حالت میں نظر آ رہے ہیں۔
امریکہ میں تعلیم حاصل کرنے کے لیے ایف ون ویزا کیسے حاصل کیا جا سکتا ہے؟ جانیے وائس آف امریکہ اردو کی سیریز 'اسٹڈی ان امریکہ' کی اس ویڈیو میں۔
بدھ کے روز پاناما پہنچے والے افراد کے متعلق بتایا گیا ہے کہ انہیں غیرقانونی طور پر امریکی سرحد عبور کرنے کے جرم میں پکڑا گیا تھا اور ان کا کوئی مجرمانہ ریکارڈ نہیں ہے۔
مزید لوڈ کریں
No media source currently available