امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کو فلوریڈا میں واقع اپنی رہائش گاہ مارا لاگو میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ فارماسوٹیکل اور سیمی کنڈکٹرز چپس پر صنعتی ٹیرف 25 فی صد یا اس سے زائد سے شروع ہو گا جو ایک سال کے دوران آہستہ آہستہ بڑھے گا۔
امریکہ میں پلاسٹک کے کچرے کو کم کرنے کے لیے 'ری فل اسٹورز' اب عام ہو رہے ہیں۔ یہاں خریداری کے لیے آنے والے اپنے گھر سے ہی ڈبے یا کنٹینرز ساتھ لاتے ہیں۔ ماحول دوست ان اسٹورز کے بارے میں جانیے اس رپورٹ میں۔
لیکن یہ بات شاید بہت سے لوگوں کے علم میں نہیں ہے کہ 1852 میں شائع ہونے والے اس ناول کا محر ک بننے والا سمندر میں پیش آنے والا واقعہ در حقیقت جدید دور کی کسی انتہائی ڈراونی فلم سے بھی زیادہ بھیانک تھا۔
امریکی محکمۂ خارجہ کے ترجمان ٹیمی بروس کا کہنا ہے کہ وزیرِ خارجہ مارکو روبیو، قومی سلامتی کے مشیر مائیک والٹز اور نمائندہ خصوصی برائے مشرقِ وسطیٰ اسٹیو وٹکوف روسی وفد سے ملاقات کریں گے۔
امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے روبیواور ولی عہد شہزادے کے درمیان ملاقات کے بارے میں ایک تحریری بیان میں کہا کہ وزیر خارجہ نے غزہ کے لیے ایک ایسے بندو بست کی اہمیت کواجاگر کیا جو علاقائی سلامتی میں مددگار ہو۔
جو کام میری ایم بی اے اور الیکٹریکل انجنئیرنگ کی ڈگریوں نے نہ کیا ایک چھوٹے سے دیسی اسٹور کے ایک چھوٹے سے ریفرینس سے تکمیل کو پہنچا۔ ایک چھوٹی سی ٹیکنیکل کمپنی کے مالک نے مجھے چھ ڈالر فی گھنٹہ پر ملازم رکھا اور چھ ماہ میں مجھے گرین کارڈ دلوا دیا
امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو نے ریاض میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ساتھ ملاقات کی ہے۔ مارکو روبیو یوکرین پر روس کے ساتھ بات چیت کے لیے سعودی عرب میں ہیں۔ روس کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ بات چیت یوکرین میں جنگ کے خاتمے اور روس اور امریکہ کے وسیع تر تعلقات کی بحالی پر مرکوز ہوسکتی ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے "بارڈر زار" نے کہا ہے کہ وہ امیگریشن ایجنٹس کی جانب سے غیر قانونی تارکینِ وطن کی گرفتاریوں کی تعداد سے خوش نہیں ہیں۔
امریکہ میں ہر سال فروری کے تیسرے پیر کو ملک کے دو سابق صدور جارج واشنگٹن اور ابراہم لنکن کی پیدائش کے مہینے کی نسبت سے 'پریزیڈنٹس ڈے' یعنی یومِ صدور منایا جاتا ہے۔
امریکہ کی متعد ریاستیں سردی کی شدید لہر کے زد میں ہیں۔ اس دوران سیلاب، تیز ہوا کے بگولوں، برف باری اور مٹی کے تودے گرنے کا بھی اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ بارش سے آنے والے سیلاب کے دوران دو افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی جا چکی ہے۔
امریکی ریویوز ویب سائٹ 'ییلپ' کے مطابق امریکہ میں گزشتہ برس ناشتے اور برنچ کےلگ بھگ چھ ہزار 421 کاروبار کھلے ہیں۔ یہ 2019 کے مقابلے میں 23 فی صد زیادہ زیادہ ہے۔
مزید لوڈ کریں
No media source currently available