رسائی کے لنکس

امریکہ کی متعدد ریاستوں میں سیلاب، 14 افراد ہلاک

امریکہ کی ریاست کینٹکی اور ٹینیسی میں سرد موسم میں بارشوں کے بعد آنے والے سیلاب کے سبب اموات میں اضافہ ہو گیا ہے۔ حکام نے اب تک 14 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔ ان دونوں ریاستوں میں 15 سینٹی میٹر (ڈیڑھ سو ملی میٹر) سے زائد بارش ریکارڈ کی جا چکی ہے۔ پیر کو ریاست کینٹکی، ٹینیسی، آرکنسا، مسی سیپی، الاباما، ویسٹ ورجینیا اور اوہائیو کے کئی علاقوں کے لیے فلڈ وارننگ جاری کی گئی ہے۔ کینٹکی کے گورنر اینڈی بشیر نے کہا ہے کہ سیلاب زدہ علاقوں میں 12 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ درجنوں افراد متاثرہ علاقوں میں پھنسے ہوئے ہیں جنہیں محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کا عمل جاری ہے۔ ویسٹ ورجینیا میں بھی ایک شخص کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے جب کہ ریاست جارجیا کے شہر اٹلانٹا میں اتوار کو درخت گرنے کے واقعے میں ایک شخص کی موت ہوئی تھی۔


XS
SM
MD
LG