الاسکا اسٹیٹ ٹروپرز، الاسکا ایئر نیشنل گارڈ، الاسکا آرمی نیشنل گارڈ سمیت مقامی سرچ ٹیموں نے لاپتا طیارے کی تلاش کے کاموں میں حصہ لیا۔
یو ایس ڈیفنس سیکیورٹی کوآپریشن ایجنسی کے مطابق محکمۂ خارجہ نے اسرائیل کو 6.75 ارب ڈالر مالیت کے بموں، گائیڈینس کٹس اور فیوزز جب کہ 66 کروڑ ڈالر کے ہیل فائر میزائلز فروخت کرنے کی منظوری دی ہے۔
امریکہ میں نیشنل فٹ بال کا فائنل 'سپر بول' اتوار کو کھیلا جائے گا۔ ہر سال کروڑوں لوگ سپر بول دیکھتے ہیں۔ اسی لیے کمپنیاں اس دوڑ میں ہوتی ہیں کہ انہیں فائنل میچ کے دوران اشتہار کی جگہ مل جائے۔ لیکن چند سیکنڈ کے ایڈ کی قیمت کیا ہے؟ جانیے سعدیہ زیب رانجھا کی اس رپورٹ میں۔
سلمی خان نے اپنی ماضی کی پریشان کن کہانی قہقہوں کےدوران سناتے ہوئے کہا یہ میری ایڈونچر کی عادت تھی یا ٹی وی اور ریڈیو براڈ کاسٹر کے طورپر میری خود اعتمادی کہ میں نے شادی کے کچھ ہی عرصہ بعد بوسٹن میں زیر تعلیم اپنے شوہر کے پاس جانے کے لیے پاکستان سے اکیلے ہی سفر کرنے کا فیصلہ کیا ۔
امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں ان دنوں سالانہ آٹو شو جاری ہے جس میں گاڑیوں کے سینکڑوں ماڈلز رکھے گئے ہیں۔ اس کار میلے کی سیر کرا رہے ہیں اسد اللہ خالد۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے جمعرات کو واشنگٹن ڈی سی میں نیشنل پریئر بریک فاسٹ یعنی قومی دعائیہ ناشتے میں شرکت کی۔ بعدازاں صحافیوں سے گفتگو کے دوران بلاول نے کہا کہ امریکی بزنس کمیونٹی کے ساتھ مزید کام کرنے کی گنجائش ہے۔ ارم عباسی کی رپورٹ۔
امریکی صدارتی حکم نامے کے مطابق آئی سی سی نے اسرائیلی وزیرِ اعظم بینجمن نیتن یاہو اور سابق اسرائیلی وزیرِ دفاع یوو گیلنٹ کے خلاف "بے بنیاد وارنٹ گرفتاری" جاری کر کے اختیارات کا غلط استعمال کیا ہے۔
امریکی ریاست الاسکا کے محکمۂ پبلک سیفٹی نے بتایا ہے کہ بیرنگ ایئر کا طیارہ جمعرات کی شام تقریباً چار بجے لا پتا ہوا جو یونالکلیٹ سے نوم شہر جا رہا تھا۔
امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے جمعرات کو ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ ہمیں ایک ایسے زون پر راہداری فیس ادا کرنا پڑے گی جس کی حفاظت ہم تنازعات کے وقت میں کرنے کے پابند ہیں۔
امریکہ میں 'سپر بول' محض ایک ایونٹ نہیں بلکہ یہ امریکی کلچر کا حصہ سمجھا جاتا ہے۔ اتوار کو نیشنل فٹ بال لیگ کی دو بہترین ٹیموں کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ مزید بتا رہی ہیں سعدیہ زیب رانجھا۔
دنیا بھر میں بہت سے افراد 'ایروفوبیا' یعنی جہاز میں بیٹھنے کے خوف کی وجہ سے ہوائی جہاز کا سفر نہیں کر پاتے۔ امریکہ میں تقریباً ڈھائی کروڑ افراد 'ایروفوبیا' کا شکار ہیں۔ اس بارے میں مزید بتا رہے ہیں عبدالعزیز خان۔
صدر نے وائٹ ہاؤس کے ایسٹ روم میں قانون سازوں اور اس پابندی کی حامی خواتین ایتھلیٹس پر مشتمل ایک تقریب میں ، مردوں کو خواتین کی کھیلوں سے دور رکھا جائے، نامی ایکزیکٹیو آرڈ پر دستخط کیے ۔
مزید لوڈ کریں
No media source currently available