رسائی کے لنکس

واشنگٹن طیارہ حادثہ: دریائے پوٹومک میں ریکوری آپریشن

امریکہ میں مسافر طیارے اور فوجی ہیلی کاپٹر کے درمیان تصادم کے واقعے کے دووسرے روز ریکوری آپریشن جاری ہے۔ دریائے پوٹومک سے اب تک 28 لاشیں نکالی گئی ہیں جب کہ ریسکیو اہلکار دیگر کی تلاش میں مصروف ہیں۔ بدھ کی شب واشنگٹن کے قریب امیریکن ایئرلائنز کے مسافر طیارے کو اس وقت حادثہ پیش آیا جب وہ رونلڈ ریگن نیشنل ایئرپورٹ پر لینڈ کرنے والا تھا لیکن کچھ دوری پر فضا میں فوجی ہیلی کاپٹر سے ٹکرا گیا تھا۔ متاثرہ طیارے میں عملے سمیت 64 افراد جب کہ فوجی ہیلی کاپٹر میں تین اہلکار سوار تھے۔ حکام کے مطابق حادثے میں کوئی بھی شخص زندہ نہیں بچا ہے۔


XS
SM
MD
LG