بلوچستان کے ضلع بارکھان میں پنجاب سے تعلق رکھنے والے سات مسافروں کو شناخت کے بعد قتل کر دیا گیا۔ سکیورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ وائس آف امریکہ کے نمائندے مرتضیٰ زہری کی ایک مقتول کے بھائی اور دیگر مسافروں سے گفتگو پر مبنی رپورٹ
افغانستان میں پاکستان کے سابق سفیر اور تھنک ٹینک سینٹر فار پالیسی ریسرچ کے ڈائریکٹر منصور احمد خان کہتے ہیں کہ عالمی اداروں اور بڑی طاقتوں کو افغانستان سے متعلق تحفظات پہنچانے کی پالیسی درست ہے۔
بلوچستان کی شورش کا تجزیہ کرنے والے تھنک ٹینک اور ماہرین کا کہناہے کہ حالیہ عرصے میں پنجاب کے مزدوروں اور مسافروں کو نشانہ بنانے کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔
گلگت بلتستان میں شاہراہِ قراقرم پر دیامر بھاشا ڈیم کے متاثرین کی جانب سے 'حقوق دو، ڈیم بناؤ' تحریک کے تحت دھرنا جاری ہے۔ مظاہرین نے 31 نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کیا ہے اور خبردار کیا ہے کہ اگر ان کے مطالبات منظور نہ کیے گئے تو وہ اگلے مرحلے میں ڈیم سائٹ کی طرف مارچ کریں گے۔ نذرالاسلام کی رپورٹ۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان نے ایک بیان میں کہا کہ وہ ضلع بارکھان میں دہشت گردوں کے ہاتھوں 7 بے گناہ مسافروں کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے اس واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ بزدلانہ فعل ناقابل معافی ہے، ایف سی اور لیویز دہشت گردوں کا تعاقب جاری رکھے ہوئے ہیں اور انہیں انجام تک پہنچائیں گے۔
منگل کے روز جاری ایک فوجی بیان میں کہا گیا کہ یہ ہلاکتیں جنوبی وزیرستان کے قبائلی ڈسٹرکٹ میں انٹیلی جینس کی معلومات کی بنیاد پر عسکریت پسندوں کے ایک ٹھکانے پر رات بھر کے دوران کی گئ ایک کارروائی میں ہوئیں۔
چیمپئنز ٹرافی 2025 کا آغاز بدھ سے ہو رہا ہے۔ پاکستان میں 29 برس بعد انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا کوئی ایونٹ منعقد ہو رہا ہے۔ اتنے برس تک یہاں کوئی میگا ایونٹ کیوں نہیں ہو سکا اور اس سے پاکستان میں کرکٹ کتنی متاثر ہوئی؟ جانیے نوید نسیم کی اس رپورٹ میں۔
آئی ایم ایف کی جانب سے موجودہ حکومت کو قرض کی فراہمی کے وقت شرائط میں بھی ان مسائل کی نشاندہی کی گئی تھی۔ اس صورتِ حال سے نمٹنے کے لیے کئی شرائط طے کی گئی تھیں۔
سینٹر فار ایرو اسپیس اینڈ سیکیورٹی اسٹڈیز اسلام آباد سے وابستہ زہرہ نیازی کہتی ہیں کہ امریکہ اور چین کے درمیان تجارتی تنازع کی وجہ سے امریکی منڈیوں میں پاکستانی مصنوعات کی مانگ کم ہو سکتی ہے۔
پولیس حکام اور سول انتظامیہ کے مطابق پیر اور منگل کی درمیانی شب فائرنگ کا واقعہ لوئر کرم کے علاقے بگن میں اس وقت پیش آیا جب سیکیورٹی اہلکار مبینہ عسکریت پسندوں کے خلاف آپریشن میں مصروف تھے۔
رواں ہفتے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی شروع ہو رہی ہے جس میں آٹھ ٹیمیں شریک ہیں۔ بھارت کے علاوہ تمام ٹیمیں پاکستان آ رہی ہیں جب کہ بھارتی ٹیم کے میچز ہائبرڈ ماڈل کے تحت یو اے ای میں ہوں گے۔ مبصرین کو امید ہے کہ اس ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد سے پاکستان کے لیے انٹرنیشنل کرکٹ کی راہیں مزید ہموار ہوں گی۔
مزید لوڈ کریں
No media source currently available