چیمپئنز ٹرافی 2025 کا آغاز بدھ سے ہو رہا ہے۔ پاکستان میں 29 برس بعد انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا کوئی ایونٹ منعقد ہو رہا ہے۔ اتنے برس تک یہاں کوئی میگا ایونٹ کیوں نہیں ہو سکا اور اس سے پاکستان میں کرکٹ کتنی متاثر ہوئی؟ جانیے نوید نسیم کی اس رپورٹ میں۔
آئی ایم ایف کی جانب سے موجودہ حکومت کو قرض کی فراہمی کے وقت شرائط میں بھی ان مسائل کی نشاندہی کی گئی تھی۔ اس صورتِ حال سے نمٹنے کے لیے کئی شرائط طے کی گئی تھیں۔
سینٹر فار ایرو اسپیس اینڈ سیکیورٹی اسٹڈیز اسلام آباد سے وابستہ زہرہ نیازی کہتی ہیں کہ امریکہ اور چین کے درمیان تجارتی تنازع کی وجہ سے امریکی منڈیوں میں پاکستانی مصنوعات کی مانگ کم ہو سکتی ہے۔
پولیس حکام اور سول انتظامیہ کے مطابق پیر اور منگل کی درمیانی شب فائرنگ کا واقعہ لوئر کرم کے علاقے بگن میں اس وقت پیش آیا جب سیکیورٹی اہلکار مبینہ عسکریت پسندوں کے خلاف آپریشن میں مصروف تھے۔
رواں ہفتے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی شروع ہو رہی ہے جس میں آٹھ ٹیمیں شریک ہیں۔ بھارت کے علاوہ تمام ٹیمیں پاکستان آ رہی ہیں جب کہ بھارتی ٹیم کے میچز ہائبرڈ ماڈل کے تحت یو اے ای میں ہوں گے۔ مبصرین کو امید ہے کہ اس ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد سے پاکستان کے لیے انٹرنیشنل کرکٹ کی راہیں مزید ہموار ہوں گی۔
اسلام آباد اور راولپنڈی میں مقیم افغان پناہ گزینوں کو شکایت ہے کہ ان پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے کہ وہ ان دو شہروں سے کہیں اور منتقل ہوں ورنہ انہیں ملک بدر کر دیا جائے گا۔ اقوامِ متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین نے بھی اس معاملے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ تفصیلات دیکھیے نذرالاسلام کی اس رپورٹ میں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ دونوں گروپس کے درمیان یہ رسہ کشی ایک دوسرے کے کمانڈروں کو اپنی صفوں میں شامل کرنے اور زیرِ اثر علاقوں میں اپنے قدم جمانے کی کوششوں کا تسلسل ہے۔
پاکستان میں نئے سال کے آغاز پر گاڑیوں کی فروخت میں اضافہ ہوا ہے۔ جنوری میں گاڑیوں کی فروخت بڑھنے سے گزشتہ سات ماہ کے عرصے میں 73 فی صد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
افغانستان سے ملحقہ شمالی و جنوبی وزیرستان سمیت خیبر پختونخوا کے بنوں ڈیرہ اسماعیل خان، ٹانک اور لکی مروت میں گزشتہ چند ہفتوں کے دوران عسکریت پسندوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپوں میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔
پاکستان کے صوبۂ پنجاب کے ضلع اوکاڑہ میں ایک گاؤں ایسا بھی ہے جو 'گڑیوں کے گاؤں' کے نام سے مشہور ہے۔ گاؤں کی بہت سی ہنر مند خواتین گڑیا تیار کرتی ہیں جنہیں مختلف ممالک میں ایکسپورٹ کیا جاتا ہے۔ اس گاؤں میں یہ کام کیسے شروع ہوا اور خواتین کس طرح آگے آئیں؟ جانیے نوید نسیم کی اس رپورٹ میں۔
تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ بھارت کو ایف 35 طیارے ملنے سے خطے میں طاقت کا توازن زیادہ متاثر نہیں ہوگا کیوں کہ پاکستان اور چین کے پاس پہلے ہی ففتھ جنریشن کے اسٹیلتھ لڑاکا طیارے موجود ہیں۔
جمعے کو ہفتہ وار بریفنگ کے دوران پاکستانی دفترِ خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہے اور اس جنگ کو اس کے منطقی انجام تک پہنچانے کی کوشش کرے گا۔
مزید لوڈ کریں
No media source currently available