وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ جن پناہ گزینوں کو کوئی ملک منتقل کرنے کے لیے تیار ہو جاتا ہے اور انہیں لے جانے کا باضابطہ وعدہ کرلیتا ہے تو ایسے افراد کے لیے کوئی ڈیڈ لائن نہیں ہوگی۔
کالعدم ٹی ٹی پی اور حافظ گل بہادر گروپ کے درمیان گزشتہ چند ہفتوں سے جاری اثر و رسوخ کی لڑائی میں شدت آنے کی اطلاعات ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ دونوں گروپوں کے درمیان یہ رسہ کشی ایک دوسرے کے کمانڈروں کو اپنی صفوں میں شامل کرنے اور زیرِ اثر علاقوں میں قدم جمانے کی کوششوں کا تسلسل ہے۔
اطلاعات ہیں لمز میں طلبہ و طالبات کے ایک گروپ نے فوجی ترجمان کے ساتھ ہونے والی خصوصی نشست کا بائیکاٹ کیا اور اُس ہال کے باہر نعرے بازی شروع کر دی جہاں اِس نشست کا اہتمام کیا گیا تھا۔
سینیٹ کے ایک افسر نے نام شائع نہ کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ ایک اجلاس میں چیئرمین سینیٹ کو بتایا گیا کہ اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر پر عمل درآمد کے لیے پنجاب حکومت سمیت "اعلیٰ سطح" تک بات کرنا ہو گی۔
قبائلی تاجروں اور عمائدین نے بتایا ہے کہ سرحد پار افغانستان کے برسر اقتدار طالبان نے ایک مبینہ متنازع علاقے میں تعمیراتی کام شروع کیا تھا جس کے بعد حکام نے سرحدی گزرگاہ کو بند کر دیا ہے۔
نالوں کا پانی اور کچرا سمندر میں گرنے سے کراچی کے ساحل آلودہ ہوتے جا رہے ہیں۔ آلودگی سے جہاں تفریحی ساحل خراب ہو رہے ہیں تو وہیں ماہی گیروں کا روزگار بھی متاثر ہو رہا ہے۔ دیکھیے سدرہ ڈار اور خلیل احمد کی رپورٹ۔
ہائی کورٹ کے ججز کی جانب سے دائر درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں ججز ٹرانسفر کا فیصلہ مفادِ عامہ کے تحت نہیں کیا گیا۔ ججز کا ٹرانسفر کچھ اور وجوہات کے سبب کیا گیا ہے۔ ججز کا اسلام آباد ہائی کورٹ میں ٹرانسفر آرٹیکل 175 اے کے برخلاف ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ایک جانب پاکستان آٗئی ایم ایف، دیگر مغربی ممالک اور ان کے مالیاتی اداروں سے ملنے والی معاشی امداد پر اپنا بوجھ کم کرنا چاہتا ہے اور دوسری جانب وہ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) سمیت دیگر علاقائی تعاون کی تنظیمیوں کے ذریعے فائدہ اُٹھانے کا متمنی ہے۔
صدر ٹرمپ نے اس ہفتے دواسازی، سیمی کنڈکٹرز اور کاروں کی درآمدات پر ٹیرف لگانے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔ویو تھری سکسٹی میں اسداللہ خالد سے بات کرتے ہوئے ماہر معیشت ڈاکٹر ثاقب رضاوی کا کہنا ہے کہ قلیل مدت میں اس ٹیرف کا ان صنعتوں پر زیادہ اثر نہیں پڑےگا جو خام مال درآمد کر رہی ہیں۔
پاکستان میں حکومت نے 2022 میں امریکی سویابین کے جینیاتی طور پرتبدیل شدہ بیجوں (جی ایم او) کو مضرِصحت قرار دے کر درآمد پر پابندی عائد کر دی تھی۔
میمونہ خانم کا کہنا ہے کہ شروع میں پاکستانی حکومت افغان مہاجرین کو ایک سال یا چھ ماہ کا ویزہ فراہم کرتی تھی۔ لیکن اب ویزے کی تجدید صرف ایک ماہ کے لیے کی جاتی ہے جس کی میعاد پلک جھپکتے ہی ختم ہو جاتی ہے۔
پاکستان کے نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے نیویارک میں اقوامِ متحدہ کے اپنے دورے کے آخری روز پاکستانی صحافیوں سے گفتگو کی۔ وائس آف امریکہ کی آعیزہ عرفان کے سوالات کے جواب میں انہوں نے پاکستان اور امریکہ کے درمیان باہمی احترام کے ساتھ تعلقات کی ضرورت پر زور دیا۔
مزید لوڈ کریں
No media source currently available